مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت قوم پرستوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لے
لیڈز ... یوکے پی این پی لیڈز یونٹ کا ہنگامی اجلاس آرگنائزر یوکے زون سردار طارق خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سردار طاہر سرور پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکے زون کے مرکزی آرگنائزر سردار طارق خان نے کہا کہ طاہر سرور پر قاتلانہ حملہ انتہائی بزدلانہ حرکت ہے۔ کشمیری قوم پرستوں بالخصوص یوکے پی این پی کے کارکنوں اور رہنماؤں کا عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں طاہر سرور پر قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت قوم پرستوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپ زون کے صدر سردار امجد یوسف، محمد فاروق خان، اسد خان، ثاقب خان، موسیٰ صادق، یاسر اخلاق، نعیم خان، کامران زراعت، عمر ممتاز، وحید اشرف اور عبدالسلام کیانی نے کہا کہ ہم سردار شوکت علی کشمیری کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں اور دنیا کے ہر پلیٹ فارم سے کشمیریوں کے حقوق، آزادی اور خود مختاری کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے اور مرکزی کنونشن کیلئے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔