مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملکی معیشت تباہ ہو چکی ،حکومت اربوں روپے میٹرو بسوں پر خرچ کر رہی ہے،حاجی عبدالرزاق
اولڈہم:پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ و اقوام متحدہ بے سود رہا ہے،سوائے قوم کے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے ضائع ہوئے ہیں ایک غریب جس کے ہزاروں لوگ سیلاب سے در بدر ہوئے ہیں انکا وزیر اعظم امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹل میں سرکاری خرچ پر رہ رہا ہو باعث شرم ہے،وزیر اعظم کی تقریر میں ہندوستان کی طرف سے بلا اطلاع پانی چھوڑنے کا ذکر ہونا چاہئے تھا جس سے پاکستان جس سے پاکستان کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے ،حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے جبکہ حکومت اربوں روپے میٹرو بسوں پر خرچ کر رہی ہے اگر حکومت کے پاس اتنی رقم ہے تو نئے ڈیم بنائے اور سستی بجلی پیدا کرے،حالیہ بلوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے غریب کا چولہا بھجانے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا کا وزیر اعظم کم کرایے کے ہوٹل میں ٹھہر سکتا ہے تو پاکستان کا کیوں نہیں،انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے سب مقبوضہ کشمیر میں بڑی تباہی ہوئی مگر ہم اپنے کشمیریوں کیلئے ہمدردی کا بول بھی نہ بول سکے وہاں این جی اوز جانے کی اجازت دی جانی چاہئے اور کشمیریوں کی داد رسی ہونی چاہئے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر