مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ برطانیہ کے وفدکی ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال سے ملاقات
بری:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ برطانیہ بھر کے پارلیمانی امید واروں اور ممبران پارلیمنٹ کو انتخابات سے قبل رابطہ کر کے مسئلہ کشمیر پر ہمنوا بنائے گی،کشمیر پر بحث کروانے والے ارکان پارلیمنٹ سے رابطہ تشکر مہم کے سلسلے میں بری نارتھ کے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال سے تحریک کے وفد کی ملاقات میں نارتھ ویسٹ کے مختلف شہروں کے پارلیمانی امید واروں سے بھی ملاقات کا شیڈول طے کیا گیا برطانوی وزیر ایستھر موے ایم پی کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کرتے تحریک کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی دعوت۔جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وفد میں چیئر مین راجہ نجابت حسین،وائس چیئر مین امجد حسین مغل اور نارتھ ویسٹ کی سیکرٹری شبانہ عباسی شامل تھے جنہوں نے خصوصی طور پر ڈیوڈ نٹال ایم پی اور اینڈریو سٹیفن ایم پی کی کاوشوں اور تحریک کی معاونت کو نہ صرف برٹش کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی قرار دیا بلکہ کہا کہ پنڈل اور بری کے کشمیریوں کے علاوہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ایک ملین برٹش کشمیریوں کی طرف سے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی مداخلت کا مطالبہ کریں گے تحریکی وفد نے کہا کہ وہ بے شک عراق اور شام میں سر گرم دہشت گردوں کی کارروائیوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مگر برطانوی حکومت اور عالمی برادری ایک تنظیم کے خلاف تو اتنا بڑا ایکشن لے کر انسانوں کے حقوق کی دعوے دار ہے انہیں برصغیر میں کشمیریوں پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی جس کو تمام بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں نے اجاگر کیا ہے،بھارت اور پاکستان نے کشمیری عوام سے انکے جن حقوق کو دینے کا اقوام متحدہ میں وعدہ کیا تھا آج ان سے بھی انکاری ہیں، راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر دونوں حکومتوں اور وزرائے اعظم کی طرف سیاسی بیانات اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے کنٹرول لائن کی مخالف علاقے میں تو امداد کا اعلان کیا مگر اپنے علاقوں کو نظر انداز کر کے کشمیریوں کو اس قدرتی آفت کے وقت بھی سیاسی فٹ بال بنا رہے ہیںتحریک کے شعبہ خواتین کی نارتھ ویسٹ سے سیکرٹری شبانہ عباسی نے برطانوی وزیر کو خواتین کی سرگرمیوں اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر بری کے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ نٹال نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے دیگر ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمانی امیدواروں کو بھی مسئلہ کشمیر پر ہمنوا بنانے کیلئے نارتھ ویسٹ میں خصوصی تقریب منعقد کریں گے جبکہ ہائوس آف کامنز میں بھی تحریکی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنے کیلئے ہم خیال ساتھیوں سے مل کر کام کریں گے،برطانوی وزیر نے کشمیری تنظیم کے عہدیداروں اور انکے ساتھیوں کی طرف سے ممبران پارلیمنٹ سے مسلسل رابطوں کو یہاں کے مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل میں بھی توجہ دلاتے رہنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں خصوصاً وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کو کشمیری عوام کے نکتہ ء نگاہ سے آگاہ کریں گے جبکہ مستقبل قریب میں کشمیری نوجوانوں اور خواتین کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی جبکہ یارکشائر کنزر ویٹو مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن عطرت علی کی انتخابی مہم کے سلسلے سے جیسن میکارٹن ایم پی سے مل کر پروگرام ترتیب دیں گی اس موقع پر راچڈیل سے کنزر ویٹو پارٹی کے پارلیمانی امید وار جیمز ڈیلی کو بھی تحریکی وفد نے بریف کیا اور انہیں برمنگھم کے کشمیر فرنج اجلاس میں شرکت کی دعوت دی،بری کے مقامی کونسلر خالد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے نارتھ ویسٹ کے پارلیمانی امید وار سے ملاقاتوں کی ذمہ داری لی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر