مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستانی افواج نے ہمیشہ ایل او سی کی پاسداری کی: بیرسٹرسلطان محمود
مانچسٹر-سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام لگانا بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، پاکستانی افواج نے ان فوجیوں کو ہلاک نہیں کیا پاکستان نے پچھلے کئی سالوں سے لائن آف کنٹرول معاہدے کی پوری طرح پاسداری کی ہے۔ ہندوستانی افواج نے نہ صرف معاہدے کی سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزیاں کیں بلکہ ہمارے درجنوں نوجوانوں کو شہید بھی کیا، ہندوستانی 7لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا اور نو ہزار سے زائد خواتین کی عزتیں لوٹی ہیں، 7لاکھ ہندوستانی افواج کی درندگی مقبوضہ کشمیر میں جاری رہی تو لائن آف کنٹرول پر سلگتی چنگاریاں بھڑک کر پورے خطے کو ایک اندوہناک ایٹمی جنگ میں جھونک سکتی ہے..ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے سلسلے میں مانچسٹر آمد کے موقع پر ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے آئے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ کے دورہ پر گزشتہ روز مانچسٹر ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا،ایئر پورٹ پر پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکڑوں کارکنوں اور ممبران نے نعروں سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا استقبال کیا،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر جب ایئر پورٹ پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بیرسٹر تیرے جان نثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگائے گئے،انہیں پر ہجوم کارکنوں کے ہمراہ ایئر پورٹ پولیس نے گاڑی تک لایا،اس سے قبل انہوں نے استقبال کیلئے آنے والوں سے مختصر خطاب بھی کیا،بیرسٹر سلطان محمود کے دیرینہ ساتھیوں چودھری مالک، فاروق احمد ، چودھری سردار ،چودھری خورشید، جاوید بھڑک، چودھری یوسف، چودھری محفوظ، چودہری حنیف و دیگر رہنماؤں نے انھیں پھولوں کے ہار پہنائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر کوئی خاص بات نہیں کرینگے،کیونکہ وہ سوموار کے روز بریڈ فورڈ میں جلسہ سے خطاب کرنےوالے ہیں اور برطانوی پارلیمنتیرینز سے ملاقاتیں کریں گے ۔تاہم انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ ہی میرا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل ،آسان وقت میں میرا ساتھ نہیں چھوڑاآپ لوگوں کی طرح مجھے ہمیشہ آزاد کشمیر کی عوام اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنوں کی حمایت حاصل رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے،میں نے آزاد کشمیر کی عوام،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان اور ممبران اسمبلی کی ترجمانی کرتے ہوئے ایک قدم اٹھایااور اگرچہ اسکے نتائج کچھ اور سامنے آئے تاہم یہ بات عیاں ہو گئی کہ اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے اور یہ بھی بات ثابت ہو گئی ہے کہ ہمارے بغیر نہ کوئی حکومت چل سکتی ہے اور میں حکومت میں ہوں یا نہ ہوں آزاد کشمیر کی عوام کے دلوں پر آج بھی میری حکومت ہے اور اس کے نتائج بہت جلد عوام کے سامنے آ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگوں کے میرے لئے جذبات پہلے سے زیادہ ہیں اور میں بھی آپ لوگوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ وہ19اگست کے جلسہ میں حکومتی اور پارٹی معاملات پر کھل کر بات کرینگے،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سپورٹرز وزیر اعظم سلطان محمود،کشمیر کا بھٹو بیرسٹر سلطان اور بیرسٹر سلطان قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ نعرے بلند کرتے رہے،پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے پرچم بھی پکڑے ہوئے تھے،ٹرمینل پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ پولیس الرٹ رہی وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو الگ دروازے سے باہر لے کر آئی،اس موقع پر لوگ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہار ڈالنے اور ہاتھ ملانے کیلئے ایک ساتھ بڑھے جسکی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئے تاہم پولیس کے حصار میں بیرسٹر سلطان محمود کو بلڈنگ سے باہر صحن میں لایا گیا جہاں انہوں نے کارکنوں سے خطاب کیا،اس موقع پر چوہدری محمد مالک صدر پیپلز پارٹی نارتھ برطانیہ کی قیادت میں برطانیہ کے کارکنان و ممبران نے شرکت کی،بریڈ فورڈ سے چوہدری محمد مالک،مانچسٹر سے چوہدری محمد یوسف جے پی،چوہدر ی محمد محفوظ،فاروق احمد ایڈووکیٹ،چوہدری امجد بٹ،طاہر رفیق،اولڈھم سے چوہدری سردار محمد،چوہدری خورشید احمدسابق ممبر کشمیر کونسل،چوہدری محمد منیر،چوہدری اقبال،جاوید شبیر،چوہدری پرویز رشید،پیپلز پارٹی سائوتھ کے صدر چوہدری دلپزیر،چوہدری محمد افضل والسال،راچڈیل سے راجہ عجائب،بریڈ فورڈ سے چوہدری منظور،ارشد برقی کوارڈینیٹر کشمیر آف بلاول بھٹو،چوہدری اورنگزیب جنرل سیکرٹری نارتھ،مطلوب شہزاد،خواجہ پرویز،چوہدری تاج ڈیوز بری،ساجد شریف،چوہدری جاوید،چوہدری برکت علی،چوہدری ساجد،نیلسن سے محمد عارف،برنلے سے چوہدری زراعت،کونسلر سعید احمد،چوہدری سجاول،چوہدری صغیر ایگریٹن،عبدالجبار بلیک برن،،خادم حسین،چوہدری محمد یونس برٹن،برمنگھم سے چوہدری حنیف،رائوف مغل،چوہدری اشتیاق،بیرسٹر کرامت،ڈربی سے چوہدری الطاف،رادھرم سے چوہدری محمود،وسیم کاظمی،ہالی فیکس سے ربنواز،چیئرمین اشرف،لیڈز سے کونسلر جاوید،چوہدری ممتاز نے شرکت کی۔