مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بینظیر بھٹو شہید اپنے والد کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہوکر عوام کیلئے جان قربان کر گئیں: واجد شمس الحسن
ناٹنگھم... شہید ذوالفقار علی بھٹو میں بانی پاکستان قائد اعظم علی جناح کے افکار و نظریات پائے جاتے تھے ۔زمانہ طالبعلمی سے ہی ذوالفقار علی بھٹو قائد اعظم محمد علی جناح کے فین تھے۔ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا کا مضبوط ترین اسلام کا قلعہ قائم کر دیا ۔اسلام اور پاکستا دشمن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا۔اور انھوں نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام اور جمہوریت کی خاطر جان دی۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں دو دفعہ خدمات سرانجام دینے والے پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے پیپلزپارٹی برطانیہ کے سابق صدر و چیئرمین ایڈہاک کمیٹی سید حسن بخاری کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 25 ویں سالگر ہ کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی کیا۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری جس سوچ کو لیکر آج میدان میں نکلے ہیں یہ سوچ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تھی مگر اسلام مخالف اور پاکستان مخالف قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر کے اس سوچ کو دبا دیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان آج ذوالفقار علی کے اعلیٰ اقدام ایٹمی ،نیو کلیئر پروگرام کی وجہ سے قائم ہے اور اسلام کا مضبوط قلعہ ہے ذوالفقار علی بھٹو نے نیو کلیئر پروگرام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کی محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی اپنے والد کے افکار و نظریات پر عمل پیراہو کر سیاست میں آئی اور ایک محب وطن لیڈر لیڈر تھی جہنوں نے پاکستان اور غریب عوام کی جنگ لڑتے لڑتے اپنی جان قربان کر دی ۔واجد شمس الحسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی آج 25سالگرہ ہے اس موقع پر ہم پیپلزپارٹی کے تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اوربلاول کی سالگرہ پر اس خوبصورت تقریب کا انعقاد کر نے پر سید حسن بخاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو چلنا ہو گا ۔ پی پی پی برطانیہ ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین سید حسن بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا عملی سیاست میں آنا خوش آئند ہے بلاول میں ہمیں ان کے نانا اور والدہ کی ایک جھلک نظر آ رہی ہے اور بلاول کی صورت میں پارٹی کو ایک نوجوان قیادت ملی ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام پارٹیاں یہ کہہ رہی ہیں کہ حالیہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی تھی اور اسی دھاندلی کے نتیجے میں پی پی کو ہرایا گیا حتیٰ کے الیکشن کمپین تک نہ کرنے دی گئی۔سید حسن بخاری نے کہا کہ لاہور ماڈل ٹاؤن سانحہ حکومت کے گلے پڑ گیا ہے اور چودہ افراد کے ہلاکتیں ہونا اور پھر دو مہینے تک آیف آئی آر تک نہ کاٹنا سراسر ناانصافی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری باہر نکلے۔ سید حسن بخاری نے واجد شمس الحسن سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پورٹریٹ تحفہ ملنے پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے میری اور ہم سب کی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی ایک خوبصورت تصویر میرے لئے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ ۔تقریب سے مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری منظور حسین،سابق چیئرمین پی وائی او برطانیہ محمد مہربان ملک،ممبران ایڈہاک کمیٹی چوہدری محمد مالک،طارق ایوب،سابق صدر پی پی لوٹن راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین پی وائی او سید شہزاد کاظمی،مرتضیٰ گجر،ندیم قیصر،حاجی محمد بشیر،مقصود پوٹھی،مطلوب شہزاد،سعیدکالس اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل میں ایک اچھے سیاسی رہنما ثابت ہونگے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض راجہ اشفاق احمد نے انجام دیئے جبکہ تقریب میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں تعداد میں شرکت کی۔