مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ذوالفقار علی بھٹو واحد لیڈر ہیں جنہوں نے میر پور کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے: جاوید بڈھانوی
بریڈفورڈ ... آزاد کشمیر خصوصاً میرپور ڈویژن کی بے مثال ترقی اورآگے بڑھنے کی جستجو کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سرجاتا ہے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے عوام کو بھی سراونچا کرکے جینے کا سلیقہ سکھایا۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے آزاد کشمیر کے وزیر خوراک چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے اپنے دورہ بریڈفورڈ کے دوران غلام نبی ظفر، چوہدری شریف اور حاجی لیاقت علی شان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دےئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ شہید بھٹو کے بعد اگر علاقہ کی تعمیر وترقی کا کریڈٹ کسی کو جاتا ہے تو وہ خود اس خطہ کے عوام میں جنہوں نے بیرون ملک سخت ترین مزدوری کرتے ہوئے اپنے آبائی خطہ کو سنوارا۔ حاجی جاوید بڈھانوی نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ کل تک ہماری کیا قیمت تھی ہمیں چارپائی پر بیٹھنے نہیں دیاجاتا تھا اور اصرار کیاجاتا تھا کہ ہم جاگیرداروں کے سامنے صرف زمین پر ہی بیٹھیں لیکن ساٹھ کی دہائی کے آخری برسوں میں چےئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں برابری کا احساس دیا اور ہمیں بتایا کہ ہم بھی جاگیرداروں کے مقابل بیٹھ سکتے ہیں قوم ذوالفقار علی بھٹو کا یہ احسان کبھی بھی نہیں بھول سکتی ، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت آج بھی جناب وزیراعظم کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے بہترین باب رقم کررہی ہے لیکن حکومتوں سے زیادہ مبارکباد کے مستحق آپ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں کی تعمیر وترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور آج بھی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طورپر آپ کے ساتھ ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر کا بھی ذاتی طورپر مشکور ہوں جن کی کوششوں سے مجھے انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی، انہوں نے اپنے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دوران جہاں بھی گئے انہوں نے برطانوی کشمیری کمیونٹی کو اپنی اولاد کی تعلیم، پاکستان کے ہوائی اڈوں پر ان سے پیش آنے والے تلخ واقعات اور نادرا کارڈ کے حصول میں مشکلات کا ذکر کرتے دیکھا، انہوں نے کہا کہ اولاد کی تعلیم کے مسائل تو آپ نے مقامی سطح پر ہی اٹھائے ہیں لیکن میں پاکستانی ایئرپورٹس اور نادرا کارڈ کے بارے میں متعلقہ حکام سے ضرورگزارشات کروں گا۔ اس سے قبل جب جاوید بڈھانوی بریڈفورڈ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، بریڈفورڈ کے لارڈ میئر کونسلر ماٹیک گیسن نے اپنے چیمبر میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بریورڈ کے نشان سمیت مختلف تحائف دیتے ہوئے ان کا استقبال کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری الطاف حسین اور چوہدری حق نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دیگر رہنمائوں نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کا آغاز حافظ مصری خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور آخر میں انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کروائی۔