مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے:سینئر وزیر چودھری یاسین
مانچسٹر-آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کھلی جارحیت و دہشت گردی ہے۔ عالمی امن کے دعویداروں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ پاکستانی و کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چودھری یاسین نے برطانیہ آمد کے بعد مانچسٹر ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی مانچسٹر کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر خواجہ کلیم الرحمان , پیپلز پارٹی لیڈز کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر اوورسیز ساجد قریشی ,یاسین فورس کے چیئرمین چودھری قیوم و دیگر رہنما اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے چودھری یاسین نے کہاکہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی فوج اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔ مہم جوئی کا سوچنا پورے خطے کو ایٹمی جنگ کا ایندھن بنانے کے مترادف ہوگا۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا میں امن کے ٹھیکیداروں کو بھارتی انتہا پسندانہ رویئے کا نوٹس لینا چاہئے۔ آزاد کشمیر کے سینئروزیر چوہدری یاسین برطانیہ کے دو روزہ نجی دورہ پر گزشتہ روز مانچسٹر ائیر پورٹ پہنچے تو پارٹی کارکنان اور انکے عزیز و اقارب نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔چوہدری محمد یاسین پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے مانچسٹر ائیر پورٹ پہنچے تو لائونچ میں انکے حمایتوں نے انکا پر جوش استقبال کیا اس موقع پر جئے جئے یاسین جیولے،زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگائے گئے،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور جمہویت کی بالا دستی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک غیر موثر ہو گئی تھی اور ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے کی طرح کام کرتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے جو موقف اختیار کیا وہ قابل ستائش ہے،جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور مرکز کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن موجود ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں گے،چوہدری محمد یاسین جو کہ اپنے مانچسٹر کے قریبی عزیز چوہدری محمد اعظم کے صاحبزادے وسیم اعظم نائب صدر پی وائی او کی شادی میں شرکت کیلئے بطور خاص تشریف لائے ہیں کہ استقبال کیلئے مانچسٹر سے خواجہ کلیم الرحمٰن مشیر حکومت،ساجد حسین قریشی کواڈینیٹر وزیر اعظم،عبدالقیوم کواڈ ینیٹر،چوہدری ایوب ایڈ منسٹریٹر ڈھلیا جٹاں، چوہدری محمد اقبال،چوہدری عامر یاسین،محمد خان صدرڈیوز بری، راجہ محمد ایوب،چوہدری عمران بریڈ فورڈ،بولٹن سے راجہ محمد ریاست،چوہدری مظہر،مانچسٹر سے عالم پنوار ایڈووکیٹ ،عمران سرور ایڈووکیٹ،صدر برمنگھم چوہدری شبنواز،چوہدری امجد ،چوہدری یاسر،چوہدری جاوید علی اصغر،چوہدری پہلوان راچڈیل اور ملک مقبول حسین نیلسن نے شرکت کی۔