مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
الطاف حسین، رحمان ملک ملاقات: جمہوری دورمکمل کرنےپرصدرزرداری کومبارکباد
لندن... پاکستان پیپلزپارٹی کے نائب صدر اورسابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے لندن میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے ملاقات کی جو ڈھائی گھنٹہ جاری رہی جس میں سندھ اورپاکستان کی سیاسی صورتحال اور امن وامان سمیت ملک کے عوام کودرپیش تفصیلی تبادلہ ء خیال کیاگیا۔ سینیٹررحمن ملک نے الطاف حسین کوصدرآصف زرداری کی جانب سے خیرسگالی اورنیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا۔گفتگومیں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ دونوں جماعتیں ماضی میں بھی بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے ملکر کام کرتی رہی ہیں اوردرپیش مسائل کاحل نکالتی رہی ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اس امرکابھی اظہارکیاکہ آئندہ بھی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا اورصوبہ سندھ کے عوام اورپاکستان کے مفاد کوسامنے رکھتے ہوئے قومی مسائل کے حل کیلئے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گی اورمسائل کومل جل کرحل کریں گی۔ انہوں نے رحمن ملک کی آمدپر ان کاشکریہ اداکیا اورصدرآصف زرداری کیلئے دعاؤں اورخیرسگالی کاپیغام دیا۔ الطا ف حسین نے عہدہ ء صدارت اورجمہوری دور کے پانچ سال مکمل ہونے پر صدرآصف زرداری کومبارکباداورخراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نے پانچ سال وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے چلانے پر سینیٹررحمن ملک کوبھی خراج تحسین پیش کیااورملک میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے انکی کوششوں کو سراہا۔