مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں حکومتی تبدیلی کےبعدبیرسٹرسلطان محمود چوہدری پہلے دورہ برطانیہ پرآج مانچسٹرپہنچیں گے
لندن... آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی آزادکشمیرکے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج 16 اگست کی شام 5 بجے مانچسٹر ائیرپورٹ پہنچیں گے، ان کے استقبال کے سلسلے میں پورے برطانیہ میں استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں حکومتی تبدیلی کے بعد بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہے آزاد کشمیر میں کسی بھی پیش رفت سے قبل بیرسٹر سلطان محمود برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے رابطہ ضرور کرتے ہیں اس حوالے سے ان کے اس دورہ برطانیہ کو بھی خاصی اہمیت حاصل ہے .. بیرسٹر سلطان کے قریبی ساتھی چودھری حکم داد اور چودھری فاروق نے کہا ہے کہ قائد کشمیر کا شایان شان استقبال کیا جاے گا بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے دیرینہ ساتھی چودھری مالک آف بریڈفورڈ نے بتایا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر 19 اگست کو بریڈ فورڈ میں شام 5 بجے جلسہ عام سے بھی خطاب کرینگے اور آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔ لندن سے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے معتمد ساتھی چودری دلپذیر نے مشرقی لندن میں ان کے لئے شاندار استقبالیہ پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں لارڈ نذیر احمد کی شرکت بھی متوقع ہے ..