مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت حسین کاتحریکی خواتین کو برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کو ممکن بنانے کیلئے خراج تحسین
بریڈ فورڈ:جموں کشمیر حق خود ارادیت یورپ18ستمبر سے لے کر یکم اکتوبر تک برطانیہ بھر میں تقریبات منعقد کر کے برطانوی یورپی پارلیمنٹ کے علاوہ کشمیری کونسلروں،تنظیموں اور پروفیشنل خواتین کا برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ قائم کرانے پر شکریہ اد ا کرے گی جبکہ برطانوی سیاسی جماعتوں میں کشمیر پالیسی بنوانے،آنیوالے انتخابات سے قبل پارلیمانی امید وار سے مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرتے اور اگلے سال میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا،18ستمبر کو برمنگھم،19ستمبر ہالی فیکس،20ستمبرہڈر سفیلڈ،21ستمبرمانچسٹر،22ستمبر شپلی،23ستمبر بریڈ فورڈ،24ستمبر بری،25ستمبر کو برطانوی وزیر ایرک پکلز سے خصوصی ملاقات اور اور ڈنر،26ستمبر کو ڈنکاسٹر میں یورپی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات،27ستمبر کو ڈربی میں کنزر ویٹو پارلیمانی امید وار سے ملاقاتوں کے علاوہ کشمیری رہنمائوں سے خصوصی نشست جبکہ28ستمبر کو برمنگھم میں خواتین کانفرنس29اور30ستمبر کنزر ویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں لابی اور یکم اکتوبر ویسٹ مڈ لینڈ سے یورپی ممبر پارلیمنٹ اور کشمیر گروپ کی رہنما انتھیا میکنٹائر سے خصوصی نشست منعقد ہو گی جبکہ عید کے فوراً بعد لندن،سلائو،لیوٹن،نوٹنگھم اور نیو کاسل کے علاوہ ان حلقوں پر توجہ دی جائیگی جہاں پر کشمیری تو آباد نہیں مگر ان ممبران پارلیمنٹ کو لابی کرنے کی ضرورت ہے،آزاد کشمیر کا یوم تاسیس24اکتوبر سے ہفتہ کشمیر دوبارہ شروع کر کے8نومبر تک بقیہ برطانوی شہروں میں کشمیر لابی کی جائے گی اوربرطانوی پارلیمنٹ کے علاوہ تحریکی وفد یورپی پارلیمنٹ میں بھی برطانوی پارلیمنٹ کی طرز پر بحث کروانے کیلئے کشمیر انٹر گروپ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ان پروگراموں کی منظوری تحریکی عہدیداروں اور خواتین رہنمائوں کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اجلاس میں بریڈ فورڈ مسلم وومن کی چیئر پرسن صبیحہ خان،تحریک کے شعبہ خواتین کی نارتھ ویسٹ سے چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،سیکرٹری شبانہ عباسی،یوتھ آفیسر آمینہ ڈار،کونسلر نسرین علی،عطرت علی،مریم علی،کلثوم اختر اور تحریک کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے شرکت کی،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ لیبر پارٹی کانفرنس کے دوران اجلاس کیلئے محمد اعظم اور یاسمین ڈار پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور مندو بین سے کنفرمیشن لے کر تقریب منعقد کروائیں گے جبکہ کنزر ویٹو پارپی کانفرنس کیلئے عطرت علی،بیرسٹر شازیہ انجم اور ڈاکٹر غلام عباس کے علاوہ برمنگھم کی خواتین رہنما رعنا شمع نذیر اور سمیرا فرخ معاونت کرینگی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تحریکی خواتین کی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کو ممکن بنانے کیلئے جو انتھک کوششیں کیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ بعض شہروں کے ممبران پارلیمنٹ کی غیر حاضری کا بھی خصوصی نوٹس لے کر انکے حلقہ انتخاب کے کشمیریوں کو آگاہ کرنے اور انہیں آئندہ کے پروگراموں میں معاونت پر آمادہ کرنے کیلئے بھی طریقہ کار طے کیا گیا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برٹش کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ہم وطنوں کی مالی مدد کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں انکا ساتھ دیں جبکہ تحریکی عہدیداروں سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ اپنے اپنے طریقے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد کریں۔