مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کرہ ارض کےمسلمانوں اورکشمیریوں کی امیدوں اور تمنائوں کا محور ومرکز ہے ، راجہ نصیر
مانچسٹر۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر بلدیات و مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرہ ارض کے مسلمانوں اور بالخصوص کشمیریوں کی امیدوں اور تمنائوں کا محور ومرکز ہے پاکستان کی مشکلات حل کرنے کیلئے تمام محب وطن قوتوں کو سیاسی بیداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے پاکستان پر آمریت کی طویل حکمرانی نہ رہتی تو آج ملک کے حالات اس قدر خستہ حال نہ ہوتے پاکستان وہ واحد ملک ہے جسے اپنے بیگانوں نے ہر طرف سے نقصان پہنچایا ہے پاکستان کوقائم ہوئے 66برس بیت چکے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں تیزی سے منازل طے کرنا ہوںگی وطن عزیز کی سالمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذہبی فرقہ بندی،فکری انتشار اور قوم کے مختلف طبقوں میں محاذ آرائی کی کیفت کو ختم کر کے اپنی اپنی جگہ اسی جذبہ کے ساتھ جہاد کریں جس جذبہ کے تحت تحریک پاکستان چلائی گئی تھی اگرچہ بعض وجوہات کی بنا پر پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے مگر اللہ تعالی کی مہربانی اور عوام کے جذبے سے آج بھی پوری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں پاکستان کی باگ دوڑ اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے محب وطن قوتیں ملکی مسائل حل کرنے،دشت گردی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کوحل کروانے کے لیئے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر کی سیاسی وسماجی شخصیات حاجی چوہدری منظور احمد اور چوہدری اشتیاق احمد کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا اس سے پہلے تقریب میں آمد کے موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنچا کر پرتپاک استقبال کیا گیاتقریب میں سابق تحصیل ناظم جہلم چوہدری زمرد یعقوب،سینئر مسلم کانفرنسی رہنما حاجی محمد خان سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں سے چیدہ چیدہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی راجہ نصیر احمد خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیری اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی اور پوری ریاست کا پاکستان سے الحاق شرمندہ تعبیر ہونے تک جہدوجہد جاری رہے گی