مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں نوجوان نسل کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں رجحان حوصلہ افزا بات ہے، چوہدری محمد رزاق
اولڈہم:برطانیہ میں نوجوان نسل کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں رجحان اور دلچسپی قابل ستائش اور حوصلہ افزا بات ہے اور اگر طبعی لحاظ سے دیکھا جائے توانسان کو صحت مند اور چست رہنے کیلئے ورزش کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور ایسی سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر ضلع بھمبر حلقہ سماہنی سے سابق امید وار برائے قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق نے پاکستانی سنٹر اولڈہم میں یوم پاکستان اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے چیریٹی جمع کرنے کیلئے منعقدہ ایک شوٹنگ والی بال ٹورنا منٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران کیں،انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات سے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ جہاں پر ہمارے عزیز و اقارب کاروبار اور دیگر روز گار کے حصول کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں وہاں وہ اپنی نوجوان نسل کو تعلیم اور کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں بھی خصوصی دلچسپی لیتے ہیں اس موقع پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں آخر میں انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر اولڈہم کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر عتیق الرحمن کے علاوہ کسمگہ میڈیکل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد ناصر،چوہدری محمد رزاق قادری،چوہدری عمران سرور ایڈووکیٹ،چوہدری جاوید شبیر،چوہدری یوسف،صوفی طارق،پاکستانی سنٹر کے حاجی عمر الیاس،محمد عمران،حاجی اصغر علی کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،یاد رہے اس موقع پر جمع ہونے والی رقم غزہ کے مظلوموں کو بھیجی جائے گی،فائنل اولڈہم اور برائے فیلڈ شوٹنگ والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو دلچسپ مقابلے کے بعد برائے فیلڈ نے جیت لیا،مین آف دی میچ مرزا ندیم،مین آف دی ٹورنامنٹ چوہدری عامر،بیسٹ نیٹ مین رضوان کو ملا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر