مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صلح کیلئےگئےاطالوی پادری پاؤلو ڈال اوگلیو کو القاعدہ سے وابستہ گروپ نےقتل کردیا
قاہرہ ... دو مسلح گروہوں میں صلح کیلئے شام گئے اٹلی کے پادری کو قتل کر دیا گیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں لاپتا ہونے والے اطالوی پادری پاؤلو ڈال اوگلیو کو القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ نے قتل کر دیا ہے۔ پاؤلو ڈال اوگلیو شام کے صدر بشار الاسد کیخلاف عوامی مزاحمتی تحریک کے بہت بڑے حامی تھے۔ وہ 29 جولائی کو باغیوں کے زیر قبضہ شہر الرقہ میں لاپتا ہوگئے تھے۔ ڈال اوگلیو کو عراق اور شام سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے اغوا کیا تھا۔ ادھر آبزرویٹری نے شامی حزب اختلاف کی تمام فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ عراق کے جنگجوؤں پر ڈال اوگلیو کی ہلاکت کی تمام تفصیل ظاہر کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ ان کی موت کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ نیز ان کی لاش تدفین کے لیے حوالے کی جائے۔ کارکنان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ انھیں عراق اور شام سے وابستہ جنگجوؤں نے اغوا کیا تھا تاہم ان میں سے بعض نے کہا تھا کہ مقتول پادری القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں سے ان کی کرد بریگیڈز کے ساتھ جنگ بندی کے سلسلہ میں ملاقات کے لیے گئے تھے۔