مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یقین ہے کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل کر ترقی کی منزلوں پر گامزن ہو جائےگا: طارق محمود ایم پی اے
مانچسٹر... رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود نے برطانیہ کے دورے پر مانچسٹر آمد پر کہا ہے کہ سیلاب کی زد میں جو لوگ آئے ہیں اور متاثر ہوئے ان کے گھر مال کا نقصان ہوا ہے ہمیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کی جائے، ایک صاحب کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بن رہا ہے اور دوسرے انقلاب لانے کی بات کررہے ہیں۔ لیکن ہمیں استحکام پاکستان کی بات کرنی چاہئے۔ ہمیں پاکستان کو بچانا ہے۔ پاکستان کے قانون کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ افسوس ناک ہے لیکن ہمیں قانون اور کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پاکستان کیلئے کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکومت معیشت کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر کررہی ہے۔ انہوں نے خود انتھک محنت کر کے دوسروں کو مثال دی ہے ہمیں یقین ہے کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل کر ترقی کی منزلوں پر گامزن ہو جائےگا۔ (فیاض بشیر)