مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آزادی اللہ کا خاص انعام ہےجس کےلئے بے مثال قربانیاں دی گئیں:قاضی عبدالعزیز چشتی
لوٹن... جامعہ اسلامی غوثیہ لوٹن میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے جماعت اہل سنت برطانیہ و یورپ کے مرکزی رہنما علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کا خاص انعام اور پاکستان جیسا حسین و خوبصورت ملک جو خوبصورت موسموں سمیت بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اللہ رب العزت کا اہل پاکستان کیلئے لازوال تحفہ ہے جس کے حصول کے لئے علماء و مشائخ سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں محبان وطن نے بے مثال قربانیاں دیکر اس خدوند کریم کی پاک سرزمین پر مدینہ طیبہ کے بعد اسلام کے مقدس نام پر پاکستان کے نام پر حاصل کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی بے داغ جرات مندانہ قیادت اور مفکر پاکستان شاعر مشرق سر محمد اقبال کے نظریات افکار محب وطن اور جذبہ جہاد حب الوطنی سے سرشار اہل ایمان کو رب تعالیٰ نے 14 اگست اور نزول قرآن کی مقدس شب کو اس عظیم ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان سے نوازا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قیام پاکستان کے اصل مقصد کی طرف ہم لوٹ کر نہیں جاتے یعنی نظام مصطفیٰ کا عملی طور پر نفاذ اس وقت پاکستان ترقی کی منازل نہیں طے کرسکتا۔ کونسلر محمد ریاض بٹ نے کہا کہ بھارت کے عزائم سے ہمیں کس طرح بے خبر نہیں رہنا چاہئے اور پور ے آزاد کشمیر میں محب وطن کشمیریوں نے پر زور احتجاج کرکے محب وطن ہونے کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جن دیگر نے اظہار خیالات کیا ان میں پروفیسر راجہ ظفر خان، ملک محمد اکرم، چوہدری عبدالغفور،حاجی نذیر حسین عباسی، محمد ریاض اعوان، کونسلر راجہ محمد سلیم، راجہ محمد بشیر، بابو اللہ دتا، قاری محمد کامران و دیگر شامل تھے۔