مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت پاکستان پردباؤ ڈالنے کیلئےجان بوجھ کرسرحدوں پر اشتعال انگیزی کررہا ہے:لارڈاحمد
لندن ... لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر سرحدوں پر اشتعال انگیزی کرکے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے تاکہ پاکستان کو دباؤ میں ڈالا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے چوہدری حکمداد، ساؤتھمپئن لیبر پارٹی کے سابق چیئرمین اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے امور کشمیر کے مشیر چوہدری فاروق احمد.. لندن سے پی پی پی کے رہنما چوہدری دلپذیر، ساؤتھمپئن سے ممتاز سیاسی سماجی شخصیات جن میں نوجوان متحرک کشمیری رہنما شیراز احمد، کشمیری رہنما چوہدری اللہ دتہ، چوہدری اورنگ زیب ایڈووکیٹ، چوہدری الطاف شامل تھے ۔ لارڈ نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں چونکہ انتخابات ہونے والے ہیں اس لئے سیاسی جماعتیں پاکستان کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے رہی ہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویئے کا مظاہرہ کرکے خطے کے امن کو تہہ و بالا کررہی ہیں۔ چوہدری فاروق احمد اور چوہدری حکمداد نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے جنوبی ایشیائی خطے میں جہاں پر کہ دو ممالک ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں۔ ایٹمی جنگ کے حقیقی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ پروگرام میں چوہدری افضال، چوہدری الطاف، چوہدری شیراز احمد، چوہدری دلپذیر، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری اورنگ زیب اور دیگر نے بھی اظہار خیالات کیا۔