مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ڈیفنس ڈے، وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت
لندن... پاکستان کی خارجہ پالیسی دنیا کی تمام اقوام سے دوستی اور پر خلوص تعلقات پر مبنی ہے، یہ خارجہ پالیسی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی وضع کردہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں عالمی امن کی خاطر پاکستان 50 ہزار سے زیادہ جانوں اور 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام پاکستانی ہائی کمشنر عمران مرزا نے ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا جس میں نیول اینڈ ڈیفنس آفیسرز، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے نمائندوں، پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات، میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ور اس موقع پر ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیفنس اینڈ نیول ایڈوائزر کموڈور مشتاق احمد نے 6 ستمبر 1965ء کو تاریخ پاکستان کا ایک منفرد اور یادگار دن قرار دیا، اس دن مسلح افواج اور پاکستان عوام نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف پاکستان کا دفاع کرتی ہیں بلکہ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ مشن کا ایک بڑا حصہ بھی ہیں۔ اس موقع پر آرمی اینڈ ائر ایڈوائزر کرنل محمد ذوالفقار بھٹی نے عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کنٹری بیوشن پر پریزنٹیشن دی، اس موقع پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ سکول کے بچوں نے قومی نغمات پیش کئے۔ (رپورٹ: اکرم عابد)