مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی کمائی کا بیشتر حصہ تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے وقف کر دیتا ہوں ، افتخار حسین ٹھاکر
مانچسٹر:معروف فلمی و سٹیج اداکار افتخار حسین ٹھاکر نے کہا ہے کہ مولناٰ طارق جمیل سے ملاقات نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی وہ مسلسل آٹھ سال سے صح کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ کے دورے سے وہ گیارہ ستمبر کو وطن واپس پہنچ کر24تاریخ کو صبح روانہ ہو جائیں گے اب تک1786افراد انکی دعوت پر عمرہ صح کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جبکہ عملی طور پر انہوں نے36ناچنے والی لڑکیوں کو اسٹیج پر رقص کرنے سے منع کرتے ہوئے انکی اصل ازدواجی زندگی کی طرف راغب کیا اور انکی شادیاں کرا دیں جو خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہیں،انہوں نے ایک خصوصی انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم امریکہ سے حاصل کی،جبکہ انکی اہلیہ اور چار کم سن بچے سبھی حافظ قرآن ہیںمولناٰ طارق جمیل سے ملاقات سے قبل انکے استاد محترم مولناٰ جمشید سے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا،میں اپنی کمائی کا بیشتر حصہ تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے وقف کر دیتا ہوں جبکہ ملتان میں وہ ایک ہسپتال بھی قائم کر چکے ہیں،غیر ملکی دوروں کے دوران وہ مخیر حضرات کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہیں،جو بڑھ چڑھ کر انکی مدد کرتے ہیں،انہوں نے انکشاف کیا فرانس سے سویڈن جاتے ہوئے انہوں نے جہاز میں سویڈن کے سب سے بڑے گرجا گھرکے پادری ڈینیل کو اسلام کی دعوت دی جسے بحث مباحثہ کے بعد اسلام کے زریں اصولوں سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور آج وہ29افراد کو دائرہ اسلام میںلا چکا ہے اور انکے ہمراہ یونان کے تبلیغی دورہ پر ہے وہ ڈینیل سے محمد عمر بن چکا ہے،افتخار حسین ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ دین کی دعوت دیتے رہتے ہیں کیونکہ ہمارے لئے صرف مسلمان ہونا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی تبلیغ بھی ضروری ہے اور یہ سنت نبوی کا اہم جزو ہے،انہوں نے کہاکہ بلا شبہ وہ اداکاری کے شعبے سے منسلک ہیں،اس شعبہ سے وابستہ ہونے کے باوجود وہ صوم و صلوۃ کے پابند ہیں اور دین کی تبلیغ کرتے رہتے ہیں انکی کوشش ہوتی ہے کہ انکے ساتھ اسٹیج پر رقص کرنے والی لڑکیاں رقص چھوڑ کر ازدواجی زندگی اختیار کریں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر