مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئےراجہ نجابت کی انتھک محنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں:محمد غالب
برمنگھم .... تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے 11 ستمبر کو لبرل ڈیموکریٹ ممبر آف پارلیمنٹ ڈیوڈ وارڈ نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کرانے کیلئے وقت محفوظ کرانے پر تحریک حق خودارادیت جموں و کشمیر برطانیہ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے چیئرمین کشمیریوں کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر ہونے والی بحث سے برطانوی ایوانوں میں کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کرانے مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے کشمیر پر بحث کرانے کیلئے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ان کے ساتھ اس موقعہ پر بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی اور جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مظلوم کشمیر عوام کی خاطر اس کوشش کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔دریں اثناء تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مسئلہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں عدل و انصاف کے ساتھ وابستہ ہے۔ کشمیر پر بھارت کا تسلط برقرار رہنا پاکستان کو معاشی طور پر تباہ برباد کرنے کے مترادف ہے۔ حالیہ سیلاب میں بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیم کا پاکستانی کھول کرکے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کر رہا ہے اس سے پاکستان کے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ بھارت کو پسندیدہ قرار دینے سے بھارت کے عزائم انتہائی خطرناک سامنے آرہے ہیں۔