مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گریٹر مانچسٹر میں یوم آزادی کی تقریب، قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ کا الوداعی خطاب
مانچسٹر... گریٹر مانچسٹر میں پاکستان کے یوم آزادی کی اہم تقریب قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں ہوئی جس میں رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی، ورلڈ چیمپئن باکسر عامرخان،پولیس کمشنر ٹونی لائیڈ، لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان، اولڈ ٹریفورڈ کے میئر ڈسلین بٹ ، میرس مسز فرح بٹ، کونسلر آفتاب رزاق،عامر خان کے والد سجاد حسین، والدہ فلک سجاد، چوہدری مسرت علی ،باکسر ہارون خان، پی پی پی کے چیف کوآرڈینیٹر گلزار خان، نصراللہ مغل، مسلم لیگ ن بولٹن کے صدر راجہ جلیل الرحمن ، سالار ممتاز احمد چشتی، پی پی پی کے صدر چوہدری ندیم اقبال، بری کے کونسلر تیمور طارق، کونسلر شاہینہ ہارون، کونسلر عابد چوہان،حبیب بینک کے منیجر مرزا محمدیوسف، ماسٹر محمد سلیم، مشتاق احمد، چوہدری سعید احمد، میاں محمد نعیم، ڈاکٹر تہمینہ نور باٹھ، صائمہ ساجد قاضی، اپوا کی نصرت احمد، عابدہ غزنوی، جہاں آرا، مقصود کاکڑوی یوسف بندوروی چودھری الطاف شاہد و دیگر نے شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب قاری جاوید اختر کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی جس کے فوراً بعدقومی ترانہ کی دھن میں قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ نے پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کرسنائے تقریب کے شرکاء سے یاسمین قریشی، باکسر عامر خان، ٹونی لائیڈ، لارڈ میئر نعیم الحسن، کونسلر افضل خان، لارد میئربریڈفورڈ ڈسلین بٹ نے اپنے مختصر خطاب میں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ صدر اور وزیراعظم کے پیغامات مثبت ہیں جن میں آنے والے سالوں میں ملک کی سمت کا تعین کیا گیا ہے۔قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ نے پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباددیتے ہوئے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانی ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے تمام آزمائشوں پر پورا اترے گی۔