مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر بارے بحث و مباحثہ ہونا خوش آئند بات ہے:چوہدری یوسف،چوہدری محفوظ
مانچسٹر:برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیر بارے گیارہ ستمبر کو بحث و مباحثہ ہونے جا رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے کیونکہ برطانیہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کروانے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ تقسیم ہندو پاک کے وقت دانستہ و غیر دانستہ اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا جسکی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو جنگیں بھی ہو چکی ہیں اور اب دونوں ایٹمی طاقتیں بھی ہیں عالمی برداری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے کشمیری عوام کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے یہ باتیں چوہدری محمد یوسف جے پی اور چوہدری محفوظ احمد نے مشترکہ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کی ہوئی ہیں اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ اب مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث ہونے جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ انکی قائدانہ صلاحتیں قابل ستائش ہیں اور ہم انکے سپاہی کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کرتے ہیں جہاں بھی انکو ہماری ضرورت پڑی حاضر ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں وہ کشمیر کے اصل رہنما ہیں اور عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں،انہوں نے کہا کہ بحیثیت کشمیری ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں،آخر میں انہوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے اپنے آپ کو دل وجان سے قربان کیا ہوا ہے۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر