مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی مسلح افواج اس وقت اندرونی و بیرونی آزمائش سے گزر رہی ہے ،چوہدری شبیر احمد
گریٹرمانچسٹر:پاکستان کی مسلح افواج پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبہ حب الوطنی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ایک اعلیٰ مقام رکھتی ہے اس کی زندہ مثال شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں خاطر خواہ کامیابی اور پاکستان میں پچھلے چند روز سے صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی طرف سے پیشگی اطلاع دئیے بغیر آبی دہشت گردی میں پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر پہنچانے سے ملتی ہے اس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے،یہ باتیں سماجی،سیاسی راہنما چوہدری شبیر احمد نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی ملاقات کے دوران کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جاری موجودہ سیاسی بحران میں بھی فوج نے اپنے آپ کو ملوث نہیں کیا اور کہا کہ یہ سیاسی معاملہ ہے سیاستدان افہام و تفہیم کے ساتھ اسے حل کریں اور میں سمجھتا ہوں کہ اب انکے بڑا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس سے نبرد آزما ہوتے ہیں موجودہ اندرونی و بیرونی حالات کے تناظر میں اس کو جتنا جلدی ممکن ہو حل کرنا چاہئے،یہی ملکی سلامتی کا تقاضا ہے اور اگر حالات سنگین صورت حال اختیار کر گئے تو پھر ذمہ داری صرف سیاستدانوں پر عائد ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج اس وقت اندرونی اور بیرونی آزمائش سے گزر رہی ہے پوری پاکستانی قوم کو مشکل کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک دشمن عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے تاکہ خطہ ء امن کا گہوارہ بن سکے اور غریب عوام کا جینا ممکن بنے،آخر میں انہوں نے سیاستدانوں،مخیر حضرات اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر افراد کی دوبارہ بحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور حکومت وقت بھی اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر