مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم خواتین حصول علم کیلئے محنت کریں تاکہ معاشرےمیں پاکیزہ روشنی کا احیاء ہو:سلفیہ سسٹرز
ہیلی فیکس... مسلمان کے اعمال میں تحصیل علم وہ عمل ہے جس سے دنیا میں بھی روشنی پھیلتی ہے اور مرنے کے بعد بھی انسان کیلئے صدقہ جاریہ بن جاتا ہے، مسلمان خواتین علم دین کے حصول کیلئے محنت کریں تاکہ معاشرے میں ایک پاکیزہ روشنی کا احیاء ہو اور آئندہ نسلیں علم وعمل سے شناساہوں، ان خیالات کااظہار سلفیہ سسٹرز ہیلی فیکس کے زیر اہتمام جامع مسجد اہلحدیث میں منعقد ہونے والے خواتین کانفرنس سے خواتین عالمات نے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس کا آغاز ارم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، ممتاز عالمہ عائشہ ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان خواتین قرآن حکیم سے اپنا تعلق مضبوط کریں کیونکہ یہی مسلمان کیلئے دستور اور زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ طیبہ شفیق نے دعا کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کو ہمیشہ دعا کے ہتھیار کے ذریعے اللہ تعالی سے رابطہ رکھنا چاہیے کیونکہ خالق کائنات کو پکارنے کیلئے کسی وقت، حالات کی ضرورت نہیں ہے۔ محترمہ رفعت نے نماز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تمام فرائض کا حکم زمین پر آیا لیکن نماز کے فرض کا تحفہ رب العزت نے اپنے محبوب کو آسمانوں پربلاکر دیا، طیبہ قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام نے عورت کے مقام کو اتنا بلند کردیا ہے کہ وہ ماں، بیوی اور بیٹی کے مقدس روپ میں پورے حقوق وفرائض کے ساتھ اپنا مقام رکھتی ہے۔ رضوانہ برکت، آمنہ ، عائشہ احمد ندوی، محترمہ عبیرہ، ام حسن مدنی گلاسگو، شفیقہ مسعود، زری ثاقب ، عابدہ مسعود نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔