مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جامعہ نظامیہ رضویہ سے فارغ التحصیل علما نے ”مجلس علمائے نظامیہ برطانیہ“کی بنیاد رکھ دی
برمنگھم... جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے فارغ التحصیل علمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی غرض سے ”مجلس علمائے نظامیہ برطانیہ“ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں ملک بھر سے جید علمائے اہل سنت و جماعت نے شرکت کی۔ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے پرنسپل اور شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی عبدالستار سعیدی کی زیر صدارت برطانیہ کی باڈی تشکیل دی گئی۔ مجلس علمائے نظامیہ پاکستان کئی سالوں سے پاکستان میں مصروف عمل ہے۔ برطانیہ و یورپ کے اندر بے شمار فاضلین جامعہ انفرادی طو رپر خدمت دین میں مشغول ہیں۔ جامعہ فیضان رسول برمنگھم میں گذشتہ روز نہایت اہم اجلاس میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مفتی عبدالستار سعیدی نے کی اور مہمان خصوصی جگر گوشہ مفتی اعظم پاکستان، علامہ محمد عبدالمصطفیٰ تھے۔ مفتی عبدالستار سعیدی نے جامعہ نظامیہ رضویہ کی تاریخی علمی خدمات پر جامعیت سے روشنی ڈالی۔ مجلس علمائے نظامیہ برطانیہ کے قیام کو انہوں نے ایک نئے علمی دور کا آغاز قرار دیا۔ جس سے برطانیہ میں مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ علامہ عبدالمصطفیٰ نے کہا کہ جامعہ نظامیہ رضویہ علمی دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے جس کی عظمت کا اعتراف صرف اپنے ہی نہیں بلکہ غیر بھی کرتے ہیں۔ جامعہ کی پھیلی شہرت کے پیچھے مخلص علمائے کرام کی شبانہ و روز محنت ہے۔ مفتی عبدالقیوم ہزاروی کی محنت شاقہ اور جہد مسلسل اس کی بنیادوں میں اس طرح رچی بسی ہے کہ ”علمی عمارت“ پُروقار طریقے سے ہر طوفان کا مقابلہ کرتے آج بھی سب سے بلند نظر آتی ہے۔ علامہ رسول بخش سعیدی نے قیام مجلس علمائے نظامیہ برطانیہ کو نہایت اہم سنگ میل قرار دیا۔ جامعہ فیضان رسول، برمنگھم میں ہونے والے اجلاس میں، مجلس علمائے نظامیہ برطانیہ کے لئے درج ذیل ناموں کو مختلف عہدوں کے لئے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ صدر علامہ مفتی رسول بخش سعیدی برمنگھم، سینئر نائب صدر علامہ مفتی یار محمد قادری برمنگھم، نائب صدر علامہ علی اکبر سجاد ویکفیلڈ، نائب صدر علامہ ریاض احمد صمدانی، لندن، نائب صدر علامہ محمد خالد نوشاہی، ناظم اعلیٰ علامہ محمد جمشید سعیدی، لندن، نائب ناظم علامہ محمد شبیر سیالوی، اولڈہم، ناظم نشرو اشاعت علامہ محمد سجاد رضوی، ہیلی فیکس، ناظم مالیات علامہ محمد فاروق نظامی ،برمنگھم۔ اس کے علاوہ علامہ سید امانت علی شاہ، سکاٹ لینڈ، علامہ راحت محمود سکاٹ لینڈ، علامہ سید فرید کاظمی لندن، علامہ محمد ایوب نقشبندی اولڈہم، علامہ ماجد حسین، اولڈہم، علامہ محمد نوید، وارنگٹن، علامہ خضر حیات، وارنگٹن، علامہ قاری محمد علی نقشبندی، شفیلڈ، علامہ اعجاز رسول، شفیلڈ اور دیگر کثیر علمائے کرام نے شرکت کی۔