مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی تارکین وطن اپنی محنت اور لگن سے بڑا مقام حاصل کررہے ہیں: میئر اولڈہم فدا حسین
مانچسٹر... نوجوان رائےٹر کاشف سجاد کی تارکین وطن کے مسائل اور احوال کے بارے میں شائع شدہ کتا دہ امیگرینٹس کی تقریب رونمائی ہوئی مہمان خصوصی میئر اولڈہم کونسلر فدا حسین تھے جبکہ تقریب میں ، سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، سید مزمل حسین جماعتی، چودھری مسرت علی، کونسلر رب نواز، ویلفئیر قونصل ساجد محمود قاضی، زاہد ظفر، کونسلر شوکت علی بیرسٹر شاذیہ انجم، امجد حسین مغل، ڈاکٹر امتیاز ملک، شاذیہ چودھری، چودھری معروف سید فیض رسول، نعیم اختر چودھری و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مس ماریہ نے ادا کئے اس موقع پر نوجوان مصنف سید کاشف سجاد نے کہا کہ برطانیہ میں ہجرت کرکے آنے والوں نے خصوصاً نوجوانوں نے برطانیہ کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے آبائی دیس کو چھوڑ کر سنہرے خوابوں کی دنیا میں قدم رکھنے والوں کو درپیش قانونی پیچیدگیوں کے علاوہ معاشرتی مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ آج برطانیہ کے ملٹی کلچرل معاشرہ کے دھنک رنگوں میں امیگرنٹس کا اہم اور نمایاں کردار ہے۔ سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ برطانیہ آکر آباد ہونے والوں نے برطانوی کلچر میں خوبصورت کردار ادا کرکے اس معاشرے میں دھنک رنگ بھرے ہیں خود بھی عزت حاصل کی ہے اور برطانیہ و اپنے آبائی ملک کیلئے بھی کارآمد بنے ہیں۔ ، ویلفئیر قونصل ساجد محمود قاضی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن اپنی محنت اور لگن سے بڑا مقام حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت کرنے والے مہمان مئیر اولڈہم کونسلر فدا حسین نے کہا کہ سید کاشف کی کتاب سے برطانیہ کی نوجوان نسل کو حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی امیگرینٹس اپنی محنت اور کاوش سے برطانیہ کے قومی دھارے میں عمدہ کارکردگی کرکے برطانیہ اور اپنے آبائی وطن کی عزت و وقار بڑھانے اور معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔