مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت غاصب اورقاتل ملک ہے اُس کے ساتھ دوستی کبھی ممکن نہیں: راجہ افتخارخان
سلاوٴ... مسلم کانفرنس کی قیادت اپنے نظریے اور عقیدے پر قائم رہتی تو بلامعاوضہ اور بغیر کسی عہدے کے ساری زندگی وہاں ہی رہتاآل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ٹوٹنے کے باوجودسردار عتیق خان اور مسلم کانفرنس کیلئے حصار بنا رہا، اُنھوں نے کہا صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے اپنے لختِ جگر کو مظفر آباد کے ضمنی الیکشن میں پروموٹ کرنے کیلئے ریاستی جماعت کے منشور کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جئے بھٹو اور جئے زرداری کے نعرے لگا کر اپنے بنیادی نظریات سے منحرف ہوئے، جس کے بعد میرا اُن کے ساتھ چلنامحال ہی نہیں ناممکن تھاان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ محمد افتخار احمد خان نے مسلم لیگ ن برطانیہ ساوٴتھ زون کے چیئرمین راجہ طارق خان کی جانب سے دی گئی ایک پُر تکلف ضیافت میں کیا ،معزز ترین شہریوں کی موجودکی میں دعوت کے مہمانِ خصوصی راجہ افتخار خان نے کہا نظریہ الحاقِ پاکستان ہمارا عقیدہ اور تکمیل پاکستان ہماری منزل ہے ، مضبوط اور مستحکم پاکستان سے ہی کشمیر کی مکمل آزادی کا خواب پورا ہوسکتا ہے ، اُنھوں نے کہا میں پاکستان کے ہر شہری کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اب پاکستان مضبوط اور محب وطن قائد میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں میں ہے انشاء اللہ اگلے تین چار سالوں میں دُنیا ایک بدلہ ہوا پاکستان دیکھے گی،راجہ افتخار خان نے کہا بھارت ایک غاصب اور قاتل ملک ہے جس نے پوری دُنیا کا امن تباہ کر رکھا اُس کے ساتھ ہماری کبھی دوستی ممکن نہیں، سابق میئر آف سلاوٴ راجہ زراعت خان نے کہا آزاد کشمیر میں عوام کو مکمل ریلیف کی اشد ضرورت ہے۔صدر مسلم لیگ ن ر ساوٴتھ زون راجہ شبیر خان ناڑوی نے کہا کہ راجہ محمد افتخار خان برادران کی مسلم لیگ ن میں شمولیت نہ صرف علاقہ بلکہ پورے آزاد کشمیر میں ہماری قوت میں بے پناہ اضافہ ہوگا ،راجہ مہربان خان ، راجہ جاوید محبوب خان ، راجہ گلبہار خان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجہ افتخار خان کو آزادکشمیر مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔