مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قوم کوجلد حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت خوشخبری ملے گی،چوہدری جعفر اقبال
سلائو... پاکستان کے پیچیدہ اور سنگین نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں مثبت حکمت عملی کے ذریعے ترجیہی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے،پوری قوم کو بہت جلد موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت خوشخبری ملے گی ان خیالات کا اظہارسابق ڈپٹی سپیکر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے سلائو میں اورنگزیب چوہدری کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔دعوت عشائیہ کی تقریب سے قبل سنیٹر چوہدری اقبال نے سابق مئیر رائل بارو کونسلر اصغر مجید کی دعوت پر ونزر قلعہ،ملکہ برطانیہ کے گھر اور مئیر چیمبر آفس کا خصوصی وزٹ کیا،بعد ازاں ایک تقریب منقد کی گئی جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض، ڈپٹی مئیر سلائو کونسلر چوہدری شفیق،کمشنر کونسلر محمد شریف،اورنگزیب چوہدری مشیر اطلاعات وزیر اعظم آزاد کشمیر،سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو چوہدری صدیق،سابق مئیر رائل بارو کونسلر اصغر مجید،چوہدری صابر،سابق سیکرٹری جنرل ظفر عجائب،چوہدری ذوالفقار،حاجی صادق،محمد اشفاق، حاجی محمد یونس،چوہدری حماد افضل،ظفر اقبال ایڈووکیٹ سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب سے سنیٹر چوہدری جعفر اقبال نےخطاب کرتے ہووے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے عوام کے مینڈیٹ کا عملی طور پر احترام کرتے ہوئے سندھ،بلوچستان،کے پی کے سینیٹ آف پاکستان کی طرح حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت کو پہلے سے مضبوط اور مستحکم کر دیا ہے موجودہ حکومت ہر سطح پر عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن سطح پر کوشاں ہے اور اس کے لئے باقاعدہ حکمت عملی کے ذریعے تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر ایک متفقہ قومی پالیسی ترتیب جا رہی ہے،پاکستان اس وقت بیک وقت اندرونی اور بیرونی مشکلات اور مسائل کا شکار ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنی پوری ٹیم کو ہر سطح پر متحرک کر دیا ہے،انٹر نیشنل سطح پر جس طرح موجودہ حکومت کو جو عزت و پزیرائی مل رہی ہے اس سے بجا طور پر پاکستان کا امیج مثبت انداز میں اجاگر ہوا ہے،وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین اور سعودی عرب کے دوران بہت سی مثبت ڈویلپمنٹ ہوئی ہے،امریکہ سمیت عالمی دنیا میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو انتہائی اہمیت اور پزیرائی مل رہی ہے پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ہوم ورک مکمل کیا جا رہا ہے،تمام صوبوں اور دیگر سے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا،تقریب سے میزبان اورنگزیب چوہدری نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت سنیٹر چوہدری جعفر اقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو الگ رکھا جس سے بجا طور پر میاں نواز شریف نے کشمیریوں کو مثبت پیغام دیا۔