مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افراتفری اور انتشار پھیلانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ، امجد سعد
لندن : پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر امجد سعد نے کہا ہے کہ غیروں کے ایجنڈے پر چلنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ۔ چند سو خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر دارالحکومت کو یرغمال بنانے والے بتائیں کہ وہ کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔ اس وقت ملک کو میاں نواز شریف جیسے لیڈر کی ہی ضرورت ہے جنہوں نے صرف ایک سال میں ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ امجد سعد نے کہا کہ افراتفری اور انتشار پھیلانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ دھرنوں کے ذریعے ملک کے منتخب جمہوریت وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر جمہوری فعل ہے ، عمران خان اور طاہر القادری نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر دارالحکوت کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ ان کی طرف سے مسلسل غیر آئینی اقدامات کے باوجود حکومت نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور ان کو ریڈ زون تک جانے کی اجازت دے دی ۔ حکومت کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری دھرنوں سے ملک میں بے یقینی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔ معاشی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں ۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ان غیر جمہوری طریقوں سے بین القاوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہت متاثر ہوا ہے ۔ یہاں بیرون ملک لوگ طرح طرح کی باتیں کی کہ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں ۔ عمران خان اور طاہر القادری وزیر اعظم کے استعفیٰ کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن بحرانوں سے گزر رہا ہے کہ اس بات کی ضرورت ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں کیونکہ میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ گزشتہ ادوار میں بھی میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ گزشتہ ادوار میں بھی میاں حمد نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ ملک میں موٹر وے اور میٹرو بس جیسے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہ کھلیں ۔ میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔ موجودہ حکومت کے صرف چودہ ماہ میں ہی معیشت کے جام پہیہ کو متحرک کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن سمیت پوری قوم وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے اور کسی بھی غیر آئینی طریقے سے حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی تو مخالفین کو بھر پور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔