مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بلا امتیاز وابستگی کشمیری قوم کی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں‘ کمیونٹی رہنمائوں کی یاسمین قریشی سے ملاقات
اولڈہم : مسئلہ کشمیر کو عالمی اور یورپی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے برٹش پاکستانی اور کشمیری سیاستدان تحریک حق خودارادیت کی معاونت کرینگے ۔ یورپی پارلیمنٹ میں 3 ستمبر کو افضل خان ایم ای پی کشمیر سیمینار کو سپانسر کرینگے جبکہ یاسمین قریشی ایم پی برطانوی پارلیمنٹ میں کانفرنس اور کشمیر پٹیشن پر تعاون کریگی ۔ کشمیری و پاکستانی کونسلروں نے تحریک حق خودارادیت کی طرف سیاسی جماعتوں کی سالانہ کانفرنسوں کے دوران تقریبات میں شرکت کی حامی بھرتے ہوئے دیگر سیاسی زعماء اور رہنمائوں سے بھی شرکت کی اپیل کی ۔ اولڈہم کے میئر کونسلر فدا حسین کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس میں کمیونٹی رہنمائوں کا اظہار خیال ،جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے رابطہ عوامی مہم کو جاری کراتے ہوئے اولڈہم کے کشمیری و پاکستانی رہنمائوں کو تحریک کے مستقبل کے پروگراموں میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں ، مذاکرات میں تعطل اور یورپ و برطانیہ میں سفارتی محاذ پر لابی کے حوالے سے تحریکی رہنما جس انداز میں شہر شہر اور ہر پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے رابطے کر رہے ہیں ان میں دیگر جماعتوں کے رہنمائوں اور کونسلروں کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ اس مشاورتی اجلاس کی صدارت اولڈہم کے میئر کونسلر فدا حسین نے کی جبکہ ممبر یورپی راجہ افضل خان اور بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر سابق میئر کونسلر شعیب اختر ، کونسلر عقیل سلامت ، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری خورشید احمد ، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود کاکڑوی ، مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ذوالفقار ، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما راجہ عبدالرحمن پیر خانوی محمد الیاس ، صوفی محمد اکبر اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے تمام رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور یورپ میں اجاگر کروانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لایں اور تحریک کی سرگرمیوں میں تعاون کریں کیونکہ ہم بلا امتیاز سیاسی وابستگی اور کسی لیڈر یا حکومت کیلئے نہیں بلکہ کشمیری قوم کی آزادی کی جدوجہد میں معاونت کر رہے ہیں ۔ یورپی پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان نے کہا کہ انہوں نے تحریک کے ایماء پر یورپی پارلیمنٹ میں پہلا پروگرام کشمیر پر سپانسر کیا ہے اور اپنی پوری کوششوں میں اس مسئلے کو سر فہرست رکھوں گا جبکہ گلینس ویلموٹ ایم ای پی جو کہ لیبر پارٹی کی گروپ لیڈر ہیں ملکر کشمیر پارلیمنٹری گروپ بھی بنوائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت برطانیہ بھر میں جس انداز سے تحریکی عہدیدار مسئلہ کشمیر پر لابی کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور تمام لیبر کونسلروں کو اپنے ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کو خطوط اور ای میلز کے ذریعے متحرک کرنا چاہئے ۔ انہوں نے لیبر پارٹی کانفرنس کے دوران کشمیر اجلاس میں شرکت کا وعدہ بھی کیا ۔ بولٹن سائوتھ ایسٹ سے ممیر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر دوسری بار بحث کروانے اور ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونیوالی انسانی حقوق کانفرنس میں شرکت کرکے دیگر ارکان کو بھی آمادہ کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ان پر آواز اٹھانے کیلئے کشمیری سیاستدانوں کو دیگر کمیونٹیز کو بھی شامل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے تحریک کی سرگرمیوں میں ماضی کی طرح آئندہ بھی شرکت کی حامی بھری جبکہ میئرکونسلر فدا حسین نے کہا کہ وہ اور انکے ساتھی 24 اکتوبر کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کو اولڈہم میں منائینگے جبکہ بریڈ فورڈ کی تقریب میں شرکت کرونگا ۔ (بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)