مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے، چوہدری شبیر
گریٹر مانچسٹر:پاکستانی مسلح افواج ملکی سلامتی کی علامت ہے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے،قیام پاکستان کے بعد سے لے کر اب تک نا اہل سیاستدانوں کے اندر سیاسی پختگی کافقدان ہونے کی وجہ سے انہیں ملکی مفاد کی خاطر مداخلت کرنا پڑی،یہی صورتحال اب بھی ہے کہ ملک کے اندر جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے میں تمام سیاسی پارٹیاں اسے باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،یہ باتیں سماجی،سیاسی اور کمیونٹی رہنما چوہدری شبیر احمدنے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں،سیاستدانوں کو اتنی جدو جہد کے بعد اپنی اصلاح کر لینی چاہئے تھی لیکن صرف ذاتی انا اور ذاتیات کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں یہ بہت بڑا المیہ ہے،غریب عوام ظلم اور غربت کی چکی میں پس چکی ہے مگر حکمران ٹس سے مس نہیںہوتے،انہوں نے کہا مسلح افواج پہلے ہی آزمائشوں میں گری ہوئی ہے،شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اسے مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے وگرنہ حالات کی سنگینی کی ذمہ داری سیاستدانوں پر ہو گی یہ افسوس ناک بات ہے کہ سیاستدانوں کے اندر اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ باہم گفتگو و شنید سے سیاسی معاملات حل کر سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم بیرون ممالک بسنے والے بھی پاکستان کی عسکری قیادت اور فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ مادر وطن کو محفوظ بنانے میں لازوال قربانیاں دے رہے ہیں انکا نام تاریخ میں تا حیات سنہری حروف سے یاد کیا جاتا رہے گا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر