مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کی اکثریت ناچ گانے میں مصروف نیا پاکستان بنانے کے منصوبے کو مسترد کرچکی ہے: چوہدری رخسار
مانچسٹر ... عمران خان فحاشی میں ڈوبا نیا پاکستان بنانے کے چکر میں ہیں جسے عوام کی اکثریت شدت سے مسترد کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیڈر کی غیر سنجیدہ حرکات سے دنیا بھر میں ہمارا مذاق اڑایا جارہا ہے کہ جدید دور میں اقوام جمہوریت کی طرف جارہی ہیں اور یہ صاحب جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری رخسار احمد نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا۔ تقریب سے میئر اولڈہم فدا حسین، نوجوان کشمیری رہنما چوہدری ظفر انور، سابق مشیر وزیر اعظم راجہ یوسف بندوروی، شبیر کاکڑوی، راجہ آفتاب شریف، چوہدری وحید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے اسلام آباد کے انتہائی حساس ایریا ریڈ زون میں عمران خان اور طاہرالقادری کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کھلے دل سے دھرنوں کی اجازت دیکر سیاسی بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سیاسی و اخلاقی قد میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسا غیر اخلاقی، غیر مہذب انداز گفتگو اختیار کرنے والے شخص کو شرفاء کی عام محفل میں قبول نہیں کیا جا سکتا تو کیا پوری پاکستانی قوم نے خواب آور گولیاں کھا رکھی ہیں جو ایسے غیر ذمہ دار شخص کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر مسلط کردیں گے۔ انہوں نے مذید کہا مسلم لیگ ن اور راجہ فاروق حیدر کا ایک کارکن ہوں۔ اوورسیز کشمیریوں کے لئے آزاد کشمیر اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کے لئے قیادت کو اپنی سفارشات پیش کروں گا۔ چوہدری ظفر انور نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت منافقت، جھوٹ اور جعلی منصوبہ جات کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ آنے والے کل میں حکمرانوں کو عوامی عدالت میں لوٹ کھسوٹ کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ظاہر ہوتا ہے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب ڈراما رچایا جارہا ہے۔ ۔ میئر اولڈہم فدا حسین نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ کا سیاست میں آنے سے نوجوانوں میں مایوسی کے بادل چھٹیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ عمران اور قادری کے طرز احتجاج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ راجہ یوسف بندوروی نے کہا کہ حالیہ بحران میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام معاملات کو انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ قابو میں رکھا اسے ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔