مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افغان پارلیمان کی پہلی خاتون رکن فاریبہ احمدی طالبان کے ہاتھوں اغوا ..!!
کابل... افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے کابل کے جنوب سے ایک خاتون رکنِ پارلیمان کو اغوا کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مغوی فاریبہ احمدی کاکڑ کا تعلق قندھار سے ہے اور وہ پہلی خاتون رکنِ پارلیمان ہیں جنہیں افغان طالبان نے اغوا کیا ہے۔ فاریہ کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔ ان کے بچوں کو بعدازاں نیٹو اور افغان افواج کے ایک مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کروا لیا گیا تاہم اغوا کار فاریبہ احمدی کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔ افغانستان میں حال ہی میں خواتین ارکانِ پارلیمان اور اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چند دن قبل بھی ایک خاتون رکنِ اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچی تھیں تاہم ان کی بیٹی اس حملے میں ماری گئی تھی۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ افغان صوبے ہلمند میں ایک سینیئر خاتون پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ دفتر جا رہی تھیں۔