مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کا اتحاد کشمیریوں کی جدوجہد کو دنیا کے سامنے موثر طور پر پیش کررہا ہے: جہانگیر خان
برمنگھم ... کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کا اتحاد مختلف کشمیری جماعتوں کا پلیٹ فارم گزشتہ 30 سال سے جس انداز سے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ جو بیرون ملک آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی صحیح معنوں میں نمائیندگی کر رہا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے سفارت کاری کی ذمہ داری انجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اوورسیز کے کنوینر اور پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر جہانگیر خان نے کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر آزاد خطے میں بیس کیمپ کے کردار کو ادا کررہی ہے۔ جماعت کی قیادت اور کارکن کشمیر کے محاذ پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ تقریب کی صدارت تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کی۔ نظامت کے فرائض رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نائب حسین مغل نے انجام دیے۔ رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری نے کہا کہ گزشتہ سال رابطہ کمیٹی کے وفد کا دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے دوران رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے خصوصی گزارش کی تھی کہ آزاد خطے میں بھی کشمیریوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم وجود میں آنا چاہئے ۔ رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نائب حسین مغل نے کہا کہ دورہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے دوران جس طرح جماعت اسلامی کی قیادت نے بھرپور تعاون کیا ہے اس سے دورہ کو کامیاب کرنے میں مدد ملی۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 25 اگست کو سیکرٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات کو بھارت نے ملتوی کر کے ثابت کیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں مخلص نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی کے سابق صدر اور برٹش کشمیری فاوٴنڈیشن کے صدر شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا تحریک آزادی کشمیر میں بڑا نمایاں کردار ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی اس وقت کنفیوژن کا شکار ہے۔ پاکستان رابطہ کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی نئی نسل کو مسئلہ کشمیر سے وابستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعیت علما جموں و کشمیر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد الطاف نے کہا کہ بھارت کی موجودہ انتہا پسند ہندو حکومت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں یورپین پارلیمنٹ کے اندر بھی سوال کیا گیا ہے کہ نریندر مودی بھارت میں آباد اقلیتوں کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما ابراہیم میر پوری نے کہا کہ بھارت کے امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیر رابطہ کمیٹی اتحاد کی ایک بڑی علامت ہے۔ برطانیہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر مڈلینڈ کے کنوینر شاہ نواز حیدر، تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم، غوثیہ مسجد آسٹن کے خطیب مولانا محمد فاروق چشتی، منیر احمد رضا، تحریک کشمیر برطانیہ یوتھ کے سربراہ راجہ شکیل خان، تحریک کشمیر بطانیہ ساوٴتھ زون کے کنوینر راجہ عارف کیانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ایک قرارداد منظور کی گئی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو گلگت بلتستان کی قانونی پوزیشن پر توجہ دلائی گئی کہ یہ علاقے کشمیر کا حصہ ہیں۔ انہیں کسی نے غلط طور پر بریف کیا۔ تقریب کا آغاز مفتی عبدالمجید ندیم کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔