مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے احتیاطی طور پر نادرہ کارڈ بنوا لینا چاہیئے: قونصلر جنرل خلیل باجوہ
بریڈفورڈ ... استحکام پاکستان کونسل برطانیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل پاکستان خلیل احمد باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کو کسی بھی قسم کی صورتحال میں پریشانی سے بچنے کیلئے نادرہ کارڈ احتیاطی طور پر بنوا لینا چاہیئے کیونکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمارا دیا گیا مقررہ وقت زیادہ لگتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو ویزا نہیں لینا چاہئے بلکہ نادرا کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بنوانے چاہئیں، کیوں کہ ویزا صرف غیر ملکی افراد کیلئے ہوتا انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس انگلش پاسپورٹ ہے تو ہمارا بریڈ فورڈ قونصلیٹ آفس اس پر پانچ سال تک کا ویزا دے سکتا ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر پیر پروفیسرسید احمد حسین ترمذی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی تھی مگر آج کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے اس ملک کو ترقی کے بجائے غیروں کا غلام بنادیا آج ہم آئی ایم ایف کے بغیر چل ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا جشن آزادی کی اس تقریب سے ہم کسی قسم کا سیاسی مقصد حاصل نہیں کرنا چاہتے، تقریب کا مقصد صرف کمیونٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کرکے شہدا پاکستان کی یاد تازہ کرنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اسد بٹ نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔علامہ سجاد رضوی نے کہا کہ ہمیں بھی برطانیہ میں رہ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا چا ہیئے۔ چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ ہمارے کمیونٹی کو برطانیہ کی سیاسی جماعتوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا ہم اس بات کا رونا روتے ہیں کہ پاکستان میں کام میرٹ پر نہیں ہوتے اقربا پروری کی جاتی ہے تو ہمیں برطانیہ جہاں ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے ضرور آگے آنا چاہیئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنما چوہدری ندیم قیصر نے کہا کہ بریڈفورڈ سمیت برطانیہ بھر میں موجود ہر قونصلیٹ سے مافیا کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ ۔ سابق میئر آف ہیلی فیکس ارشد محمود نے پاکستان کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔