مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کوئی محب وطن پاکستانی افواج پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتا: پاکستان سنٹر میں تقریب
شفیلڈ ... وطن عزیز پاکستان جن مشکلات میں گھرا ہوا ہے ان سے نکالنے کیلئے ہمیں اتحاد کی سخت ضرورت ہے، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک افواج جان کے نذرانے دے رہی ہیں جس پر ملک میں بسنے والے اٹھارہ کروڑ عوام کے علاوہ دنیا بھر میں پھیلے نو ملین اوورسیز پاکستانی ان پر فخر کرتے ہیں اور انکی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صرف یوم آزادی پاکستان کے موقع پرہی نہیں بلکہ ہر لمحہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ان شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتا جنہوں نے اپنے خون سے ملک میں آزادی کی شمع کو روشن کیا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم سینٹر شفیلڈ میں منعقد یوم آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ شیخ محمد اسمائیل رشید کی تلاوت قرآن سے شروع ہونے والی اس تقریب میں نظامت کے فرائض وحید اختر نے ادا کئے ۔ تقریب میں پاکستان اور برطانیہ کا قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ بچوں نے گروپ کی شکل میں ملی نغمے پیش کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد ، سینٹر کے چیئر مین چوہدری محمد علی ، ڈاکٹر حبیبہ جتوئی ، رادھرم کونسل کیبنٹ ممبر کونسلر چوہدری معروف حسین ، محمد نذیر اعوان ، ڈان بکسٹن ، سید فیاض حسین شاہ ، نگہت خان اور سینٹر کے پراجیکٹ کو آرڈنیٹر مختار طفیل نے شرکاء کو آزادی کی مبارک باد پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معرض وجود میں آنے کے بعد پے درپے مسائل ، مشکلات اور شدید بحرانوں کا سامنا کرنے کے باوجود نہ صرف قائم و دائم ہے بلکہ ایٹمی قوت بن کر اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا چکا ہے ۔ تقریب میں راشد خان ، محمد حفیظ ، حافظ انوار زاہدی اور ندیم علی رحمت نے نعت رسول مقبول ؐ اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ ماروا ، ایثال ، علینا حبیب ، حنا ، ریحان ، مومنہ آصف ، سامع ابراہیم ، مصطفی اور صفا حنیف نے خوبصورت انداز میں ملی نغمی اور خاکے پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔