مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی پرچم کشائی علامہ شبیر احمد عثمانی کے ہاتھوں کروانے کی حکمت ..!!
قیام پاکستان کے دن رات پر نگاہ ڈالیں اور شکر ادا کریں اس ذات پاک کا جس نے رمضان کی سستائیسویں رات اور جمعة الوداع کا دن مملکت خداداد پاکستان کی گھٹی میں ڈالے، وجہ کیا ہے؟ کیا کبھی ہم نے اس پر غور کیا؟ تو آئیں آج ہم یوم آزادی پاکستان کے دن اس بات پر غور کریں ہو سکتا ہے یہ سطریں کسی کو وہ بھولا یا بھلوادیا گیا سبق یاد کرانے کا ذریعہ بن جائیں اور وہ پاکستان کو مسائلستان بن کر دنیا کے نقشے میں زندہ رہنے کی بجائے، حقیقی فلاحی اسلامی مملکت بنانے کا عزم مصمم کرلے۔ خواب دیکھنے اور دعا دینے پر کوئی پابندی بھی نہیں ہم یہ خواب موجودہ حکمرانوں کے دور حکومت میں ہی دیکھ کر ان کے حق میں دعا کرتے ہیں اے اللہ آپ ان ہی سے یہ مبارک کام لے لے ان کو ہی توفیق مرحمت فرما دے کہ جو پاکستان آج تک جاگیرداروں، سرمایہ داروں، وڈیروں اور غیر اقوام کے غلام حکمرانوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ہمارے موجودہ حکمرانوں کو اب کی بار اس پاکستان کو مسلمانوں وہ عظیم پاکستان بنانے کی توفیق عطا فرما۔ جس کے لئے ہمارے بڑوں نے جان مال عزت و آبرو کی قربانی دے کر مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن بنایا تھا۔ اے اللہ ان ہمارے حکمرانوں کو دینی غیرت اور قومی حمیت عطا کر یہ صرف تیرے اور تیرے پیارے محبوب نبی کے غلام بن کر غیروں کی غلامی کا طوق اپنی اور پاکستانی قوم کے گلے اتار پھینکیں۔اے اللہ ان کو پاکستان کی پرچم کشائی علامہ شبیر احمد عثمانی کے ہاتھوں اور مشرقی پاکستان میں پرچم کشائی مولانا ظفر احمد عثمانی کے ہاتھوں سے کروانے کی حکمت اور قائد اعظم کے اشاروں سے پاکستان کی حقیقی منزل سمجھا دے۔ دنیا کی پہلی ریاست جو مذہب کے نام پر بنی اور اس کا اعلان 14 اور 15 اگست کو آدھی رات کے وقت ہوا۔ اس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ پہلا یوم آزادی پاکستان 15اگست بروز جمعة الواع 27رمضان 1947ء کو منایا گیا۔ دونوں ملکوں کو آزادی ایک ہی روز ملی۔ ہمارے بڑوں نے یہاں بھی فیصہل کیا کے ہم اپنا یوم آزادی الگ منایا کریں گے۔ تب سے 14 اگست کی تاریخ طے ہوئی۔ سب سے بڑی پہلی اسلامی مملکت کی تاریخ قیام کو بدل کر جو لوگ جمعہ کے دن اور 27 رمضان کی ناقدری کے مرتکب ہوئے اور آج تک جو ہو رہے ہیں ان کو اپنے اس فعل کی معافی رب سے مانگنی چاہئے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم قوم کو یہ بتادیں کہ ہمارا ملک 15 اگست بروز جمعہ 27رمضان کو بناتھا۔ انڈیا کی آزادی کا دن بھی چونکہ 15 اگست ہے لہٰذا ہم نے اپنا یوم آزادی ایک دن قبل 14 اگست کو رکھا ہے متبرک رات اور متبرک دن کو چھوڑ کر ہم نے آخر حاصل کیا کیا ہے؟ (قاری عبدالرشید ... اولڈہم )