مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اے پی ایم ایل کسی فرد واحد یا حکومت کیخلاف نہیں کرپٹ نظام کیخلاف ہے،چوہدری بشارت حسین
اولڈہم : پاکستان کے اندر موجودہ غیر یقینی صورتحال باعث تشویش ہے انقلاب اور آزادی مارچ کی نوبت نہ آتی اگر موجودہ حکومت اور حکمران غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے انہوں نے ایسا اس لیے نہیں کیا کیونکہ وہ خود بڑے پیمانے پر دھاندلی کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے اس لئے انکا ایجنڈا ذاتی مفادات کی گرد گھوم کر رہی ختم ہوتا ہے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کسی فرد واحد یا پھر حکومت کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ نظام کیخلاف ہے جسکی وجہ سے غریب عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ۔ یہ باتیں آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما چوہدری بشارت حسین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران کیں ۔ انہوں نے کہا بابائے قوم قائد اعظم نے جس پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں تھیں آج افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انکی روح بھی تڑپتی ہو گی کہ اسلامی مملکت پاکستان کا کیا حال کرکے رکھ دیا گیا ہے ہم اصل پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جہاں پر ہر شہری باعزت زندگی گزار سکے غریب عوام غربت کی وجہ سے فاقہ کشی ، خود کشی اور عزت کی نیلامی جیسی لعنت کی دلدل میں پھنس چکی ہے اور حکمران موٹر وے اور میٹرو بس پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں پہلے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہو پھر باقی چیزوں سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی داغ بیل اس لیے ڈالی تا کہ ایک ایسا نظام لایا جائے جس میں غریبوں کو بھی برابری کی سطح پر انصاف ملے اور وہ اپنی زندگیوں کی غیرت مند طریقے سے بسر کر سکیں یہ ایک عوامی جماعت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور پچھلی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالا ہوا ہے لیکن جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اس بارے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک اور واضح بات چیت کی ۔ آخر میں انہوں نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ بارشیوں کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان بارے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انکی اصلاح کی جائے اس موقع پر چوہدری نعیم ، عامر بٹ، افتخار شاہ اور عامر گجر بھی موجود تھے ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر