مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزادی مارچ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،سید باسط شاہ مشوانی
گریٹر مانچسٹر:پاکستان تحریک انصاف اقراء پروری،جاگیر دارانہ،سرمایہ دارانہ،نا انصافی،ظلم و بربریت،غریب کیلئے زندگی اجیرن بنانے،ریاست کے اندر دوہرے قانون یعنی امیر کیلئے اور غریب کیلئے مختلف اور آئین پاکستان کے منافی قوانین کیخلاف میدان عمل میں ہے اور ملکی سلامتی و ترقی او رایک با وقار قوم کا عالمی سطح پر مقام بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور چیئرمین عمران خان اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے عوامی رہنما بن کہ کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آزادی مارچ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،وزیر اعظم میاں نواز شریف بادشاہت نظام پر یقین رکھتے ہیں اور انکی سوچ و فکر بھی شاہانہ ہے جن رہنمائوں کو قوم کا درد ہوتا ہے وہ ایک سال کے اندر ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہیں یہ تو صرف اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے معروف عمل ہیں،یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ زون کے صدر سید باسط شاہ مشوانی نے میڈیا نمائندگان کو دیئے گئے ایک انٹر ویو کے درمیان کیں،انہوں نے کہا کہ سول نا فرمانی کی تحریک کا اعلان کر کے انہوں نے غریب عوام کے جذبات،خیالات کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور دیکھ لیں سرمایہ دار طبقہ واویلا کر رہا ہے کیونکہ اپنے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے سراپا احتجاج ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان کا ریڈ زون عبور کرنا بالکل صیح ہے ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کر رہے ہیں کوئی بھارت کی کنٹرول لائن عبور کر کے کسی دوسرے ملک داخل نہیں ہو رہے ہیں،اس حکومت کے پاس جعلی میڈیٹ ہے اسی لئے انہیں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،فی الفور تحریک انصاف کے تمام مطالبات مان کر پاکستان کے اندر صاف و شفاف عام انتخابات کرائے جائیں عوام جسے منتخب کرے گی وہ فیصلہ ہم کھلے دل سے تسلیم کریں گے لیکن اس سے پہلے الیکشن کمیشن اور دیگر اصلاحات نا گزیر ہیں موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ حالات کی نذاکت کو جانتے ہوئے ہمارے مطالبات مانیں،ہماری جماعت جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن اگر حکومتی رویہ کی وجہ سے خدا نخواستہ حالات کشیدگی اختیار کرتے ہیں اور تیسری قوت اس سے فائدہ اٹھاتی ہے تو صرف حکومت کی وجہ سے ہو گا،آخ میں انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی قوم کے پاس اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے سنہری موقع ہے اگر یہ گنوا دیا تو پھر غریب عوام کے حقوق پر اسی طرح دن دھیاڑے ڈاکہ ڈالا جائے گا،لہٰذا ملی جذبہ کا تقاضا ہے کہ پورا پاکستان سراپا احتجاج بن جائے پھرہی ملک کو آزادی مل سکتی ہے۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)