مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کچھ قوتیں ملک سے جمہوری بساط لپیٹنے کے درپے ہیں‘ مسلم لیگ ن مانچسٹر کی تقریب سے زبیر گل کا خطاب
مانچسٹر... مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی کچھ سیاسی قوتیں ملک کو دوبارہ آمریت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہیں، انہیں چونکہ سیاست میں زیادہ وقت نہیں ہوا اسلئے انہیں جمہوری دور اور آمریت کے دور کا فرق نہیں پتا خدا انہیں ہدائت دے اور یہ ملک کو انھیروں میں دھکیل کر بھاگنے کی بجائے ابھی بھی صورتحال کی نذاکت کو سمجھ لیں۔ مانچسٹر میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ کہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیز سچے محب وطن اور پاکستان کی بقا خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ اسلئے وہ ملکی حالات پر زیادہ فکرمند ہیں۔ تقریب سے سر جیرالڈ کافمین ایم پی، افضل خان ایم ای پی، امیدوار پارلیمنٹ (لیبر) کونسلر مسٹر جیف، سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن سینئر وائس پریذیڈنٹ حمزہ باسط بٹ، مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر صدر راجہ وحید مجید لہری، گریٹر مانچسٹر مسلم لیگ کے چوہدری قمر بھٹی، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) راجہ جیل الرحمن خان، مسلم لیگ (ن) کے کوآرڈینیٹر برطانیہ حاجی عبدالغفار، چوہدری ظہیر کائرہ، بیرسٹر عابد حسین، چوہدری زمرد یعقوب، سابق تحصیل ناظم جہلم، ڈپٹی میئر اولڈہم کونسلر عتیق احمد، کونسلر رب نواز، کونسلر نسرین علی، کونسلر یاسمین ڈار، کونسلر لطف الرحمن، کونسلر عابد چوہان، کونسلر احمد علی، کونسلر واجد خان کونسلر صمیم علی، کونسلر آفتاب رزاق، کونسلر زدرہ نور،کونسلر اظہرہ، کونسلر عافیہ،، سابق میئر (برنلے) چوہدری محمد نجیب و دیگر نے خطاب کیا۔ اختتام جلسہ مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے چیئرمین چوہدری عبدالکریم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری وسیم نے ادا کیے۔