مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے‘ برنلے میں تقریب
برنلے ... فلسطین کے علاقہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت اقدام ہے اور اس بارے بین الاقوامی قوتوں کی سرد مہری اور مصلحت جوئی ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جو آنیوالے وقت میں کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے برنلے ٹائوں ہال کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں کیا، اس تقریب کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں ہر مزہب کے نمائیندے نے شرکت کی اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ نظامت کے فرائض جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے روح رواں ڈاکٹر مسفر حسن نے سرانجام دیئے جبکہ ڈاکٹر سجاد کریم اور افضل خان ایم نے مسلم کمیونٹی کی طرف سے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے اس مسئلے کا فی الفور حل نکالنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے اور ایک ایسا پائیدار حل تلاش کیا جائے جو تمام فریقین کیلئے قابل قبول ہو وگرنہ یہ آگ پھیل کر مزید تباہی پھیلائے گی ۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے وہ قابل مذمت ہے اس جاری کشیدگی کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے ہے لہٰذا اس فی الفور حل ہونا چاہئے اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جارحیت پر بھی سب کو آواز اٹھانی چاہئے تا کہ وہاں پر بھی بے گناہوں کو انصاف مل سکے ۔ اس مظاہرے میں ممبر آف پارلیمنٹ گورڈن برٹ وسل ، کونسلر جولی کوپر ، کونسلر واجد خان ، کونسلر سعید چوہدری ، کونسلر مشتاق حسین ، کونسلر اقبال ، کونسلر ڈاکٹر مسفر حسین ، میاں عبدالحق ، کونسلر راجہ عارف خان ، مولانا نجیب حسین نقوی ، میاں اشتیاق ، افر اسیاب انور ، حافظ محمد ارشد ، علامہ سجاد قادری کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔( بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)