مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم قونصلیٹ میں جشن آزادی کی تقریب‘ پرچم کشائی اور عوام کیلئے نئی بلڈنگ کی خوشخبری
برمنگھم ... برطانیہ کے دیگر بڑے شہروں کی طرح برمنگھم میں بھی پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ممبر پارلیمنٹ خالد محمود سمیت متعدد مہمانوں نے قونصلر جنرل شیر بہادر خان کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ قونصلر جنرل شیر بہادر خان اور وائس قونصلر فیصل ابڑو نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ پاکستان مدینہ طیبہ کے بعد پہلی اسلامی ریاست ہے جو کلمہ کے نام پر حاصل کی گئی ہے۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ اس کے استحکام کے لئے ہم عہد کی تجدید کرتے ہیں دہشت گردی اور ہران منفی سرگرمیوں کا قلع قمع کردیں گئے جو ملک کی ترقی و تعمیر میں رکاوٹ بنے گی۔فوج آج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جمہوریت کا تسلسل اور آئین وقانون کی پابندی سے ترقی ممکن ہے۔ قونصلر جنرل شیربہادر خان نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ہماری سروسز آپ کے لئے حاضر ہیں۔ وائس قونصلر محمد فیصل آبڑو نے کہا کہ قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ دیکھ رہے ہیں، جلد ہی قوم جدید سہولتوں سے آراستہ قونصلیٹ دیکھے گی۔ تقریب میں برمنگھم کمیونٹی کی واضع ڈھڑے بندے بھی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے ناخوشگوار واقعہ بھی ہوتے ہوتے رہا۔