مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی دورے پر روانگی سے قبل بیرسٹر سلطان محمود کی برمنگھم میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات
برمنگھم ... وطن عزیز میں جاری اقتدار کی رسہ کشی کا کھیل خطرناک ہوسکتا ہے، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام لوگ مل جل کر ملک کو خطرات سے نکالنے کا سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ جاتے ہوئے برطانیہ میں مختصر قیام کے دوران پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔ ان رہنمائوں میں چوہدری خادم حسین، چوہدری عبدالمالک، چوہدری عارف کیروی، چوہدری اشتیاق لہڑی، چوہدری ایوب و دیگر کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ خالد محمود شامل تھے۔ ۔علاوہ ازیں بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے خا ن آف منگ کے بھتیجے اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار الطاف خان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے صبر جمیل کی اللہ تعالی سے دعا کی۔ بیرسٹر سلطان محمود امریکہ میں ایسوسی ایشن برائے پاکستان معالجین نارتھ امریکہ کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے موضوع پر ایک سیمینار سے بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ انہیں دورے کی دعوت پاکستان معالجین نارتھ امریکہ نے دی ہے۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر انیس اگست کو واپس برطانیہ پہنچیں گے۔