مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پینڈل کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے غزہ بارےوزیر اعظم کو تشویش سے آگاہ کیا : اینڈریو سٹیفن سن
نیلسن ... فلسطین اسرائیل تنازع بالخصوص غزہ میں جاری جارحیت کے حوالے سے وزیر اعظم اور وزارت خارجہ کے ارباب سے متعدد ملاقاتیں کر چکاہوں کہ تشویشناک صورت حال کے پیش نظر موجودہ جاری پالیسی پر حکومت کو نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کب تک اسرائیلی جارحیت معصوم لوگوں کے خون کی ہولی کھیلتی رہے گی، بیرونس سعیدہ وارثی میری دوست ہیں انہوں نے بطور منسٹر وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں اور میں نے پینڈل کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے وزیر اعظم کو تشویش سے آگاہ کیا اگرچہ ہم دونوں کاایک ہی موقف ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے یہ راستہ چُنا لیکن میں سمجھتا ہوں وہ اندر رہ کر اپنے موقف کوزیادہ قوت سے پیش کرنے کی پوزیشن میں ہوتیں، آل پارٹیز پارلیمنٹرین فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن ’ فرینڈز آف اینڈریو سٹیفنسن‘ نامی تنظیم کے اجلا س میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے برمنگھم میں سکول کے حوالے سے جاری بحث کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی فیتھ سکولوں کے قیام کے خلاف ہے جبکہ ہماری پارٹی نے علی الرغم لیبر پارٹی فیتھ سکول کے قیام کو معاشرے میں تنوع کا حسن قرار دیتے ہوئے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی پینڈل کی اکثریتی پارٹی ہے اور پینڈل میں عوامی بہتری کے لئے اپنے تمام اہداف پر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں حاجی صغیر احمد، مذکر علی ، چوہدری اسلم بنڈالوی ، میاں عبد الحمید ، کونسلر عبد العزیز اور اسلم جاوید بھی شامل تھے تمام مقررین نے اینڈریو سٹیفنسن کے اخلاق ، توہین رسالت کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ان کی جانب سے پیٹیشن پیش کرنا اور اس کے حق میں ایک مضبوط موقف پیش کرنا ، مسئلہ کشمیر پر پینڈل کے عوام کی تشویش کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کرنا ۔ماڈل ٹاوٴن میں ہونے والی زیادتی ، پاکستانی عیسائی برادری پر ہونے والے ظلم اور دیگر مقامی طور پر لوگوں کے امیگریشن یا مسائل پر اینڈریو سٹیفنسن کی گزشتہ کار کردگی کو سراہا ۔