مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
غریب و نادار لوگوں کی خدمت کیلئے ’’رے آف ہوپ‘‘ کام کرتا رہے گا، محمد شبیر کشمیری
اولڈہم-RAY OF HOPE’’امید کی کرن‘‘ ٹرسٹ کے مرکزی خزانچی محمد شبیر کشمیری نے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں کا دورہ کر کے اور ٹرسٹ کیلئے عطیات جمع کئے،انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام احباب نے دل کھول کر ہماری اپیل پر لبیک کہا اور ہماری کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی غریب و نادار لوگوں کی خدمت کیلئے’’ رے آف ہوپ ‘‘کام کرتا رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کا کڑہ ٹائون اور گرد و نواح میں ہم نے غریبوں کی امداد کی ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ بڑے پیمانے پر بے سہاروں کو زندگی گزارنے کیلئے سہارا دیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارا حساب کتاب سب کے سامنے کھلی کتاب ہے اور تمام عطیات دینے والے صاحبان جب چاہیں ہم سے غریبوں اور ناداروں کو تقسیم ہونے والی رقوم بارے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پیٹر برا سے راجہ لطیف،راجہ اصغر علی،حاجی محمد حسن،حاجی اعظم،راجہ رحمت خان،سجاد حسین،ماسٹر طاہر،راجہ پرویز اس کے علاوہ ڈربی،بریڈ فورڈ اور اولڈہم سے خصوصاً راجہ مقصود حسین کاکڑوی،راجہ شبیر کاکڑوی،راجہ صغیر کاکڑوی اور دیگر کے ٹرسٹ کے کامو ں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی بھرپور مالی تعاون کا یقین دلایا،یاد رہے اس پورے دورے کے دوران راجہ اورنگ زیب بھی انکے ہمراہ تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر