مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گھمبیر مسائل سے عہدہ برآ ہونے کے لئےملی یکجہتی اور قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے: واجدشمس الحسن
لندن ... پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوی۔ پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن پاکستان کا قومی پرچم لہرایا اور تقریب سے خطاب کرتے ہووے کہا کہ آج پھر 1947ءوالا جذبہ قوم میں بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو قائداعظمؒ کی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے نسلی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصب کو ختم کر کے ایک دوسرے کو گلے لگانا ہو گا۔ اس وقت ملک و قوم کو جن گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، ان سے عہدہ برآ ہونے کے لئے آج ملی یکجہتی اور قومی اتحاد کی ضرورت ہے، ہم ایک قوم بن جائیں تو ملک کو درپیش تمام بحرانوں کا خاتمہ یقینی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف اور صدر پاکستان کے قوم کے نام پیغامات بھی پڑھ کر سناے گئے جن میں ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی بقا و سالمیت، جمہوری عمل کے تسلسل اور عوامی حقوق کی پاسداری سے وابستہ ہے، حکومت ملک میں امن و امان کی بحالی، انتہا پسندی و دہشت گردی جیسی برائیوں کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کےلئے پر عزم ہے، ہر قیمت پر ملک کی بقا اور سالمیت کو یقینی بنائینگے، عوام کی زندگی میں خوشحالی لانے، ملک کی عزت و توقیر میں اضافے کیلئے تصور پاکستان کی روشنی میں ملک سے بھوک، افلاس، جہالت، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، اپنی غلطیوں کا ازالہ اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح نہ دی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی، تمام سیاسی اختلافات، تعصبات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی توانائیاں وطن عزیز کی ترقی اور ملک و قوم کے فلاح و بہبود کےلئے وقف کرنا ہونگی اس موقع پر بچوں نے ملی نغمہ بھی پیش کیا ۔ تقریب میں پاکستانی و برطانوی شخصیات کو مدعو کیا گیا ۔جبکہ برطانیہ کے دورے پر آےچچا کرکٹ نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی دریں اثناء پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی طرح بریڈ فورڈ، مانچسٹر ، برمنگھم اور گلاسگو میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گیں ..