مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برنلے پینڈل فرینڈز لیگ کے زیر اہتمام مسلم و مسیحی راہنماوٴں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی
نیلسن ...معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ ، مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے باہمی تعلقات اور روز بروز مختلف اطراف سے مذاہب پر ہونے والے رقیق حملوں کے پیش نظر برنلے پینڈل فرینڈز لیگ ایک عرصہ سے مختلف مذاہب بالخصوص اسلام و مسیحی مذہب کے پیروکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے کئی پیش آمدہ مسائل پر بحث مباحثہ کے بعد مشترکہ موقف اپناتے ہوئے اتفاق و اتحاد سے اپنی آواز پہنچانے کی سعی کرتی رہی ہے جس کی مثال پچھلے سال محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم پر بنائی گئی گستاخانہ فلم کے حوالے سے بڑی جاندار تحریک تھی دوسری مثال ہم جنس شادیوں کے خلاف مشترکہ طور پر ممبرز آف پارلیمنٹ ، ہاوٴس آف لاڈز سے ملاقاتیں اور یادداشتیں پیش کی گئیں اور وزیراعظم کو بھی اس بل کے ضمن میں اپنے تحفظات پر مشتمل یادداشت پیش کی، اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم سے مسلم و مسیحی مذہبی رہنما اپنی مساجد اور اداروں میں عوام الناس کو بھی وقتاًفوقتاً قرآن مجید و انجیل کی تعلیمات کی روشنی میں ہم جنس پرستی اور ہم جنس شادیوں کے معاشرے اور نئی نسل پرمرتب ہونے والے برے اثرات اور مضمرات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔ برنلے پینڈل فرینڈذ لیگ کے زیر اہتمام تنظیم نے ہر دو مذہبوں کے راہنماوٴں کے اعزاز میں ایک عید ملن پارٹی ترتیب دی، اس پُر وقار تقریب میں چیئرمین برنلے، پینڈل فرینڈز لیگ حاجی صغیر احمد نے تمام شرکاء کو تنظیم کی جانب سے کی گئی تحریک کی تفصیلات سے آگاہ کیااورکہا کہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ کامیابی اللہ تعالیٰ نے دینی ہے۔ تنظیم کی تحریک یقینا ثمر آور ہوئی ہے۔ خطیب جامع مسجد غوثیہ نیلسن علامہ قاری خالد محمود ، فادر برائن مرفی ، لیڈر آف پینڈل برو کونسل کونسلر جو قونی ، خطیب مدینہ مسجد علامہ نویداحمد شاہ ، فادر پیٹر نولز نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جد و جہد کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا ۔ خطیب جامع مسجد کوہن قاری ارشد محمودکی تلاوت اورعلامہ سید ریاض حسین شاہ کی دعا خیرسے اس تقریب کا اختتام ہوا۔