مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پردیس میں بیٹھا ہر پاکستانی ایک ایک جنبش میں دھرتی ماں کی محبت محسوس کرتاہے: ابرار میر
لندن... جشن آزادی کے موقع پر پیپلز پارٹی برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابرار میر نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو اللہ پاک کا عاجزانہ شکر کہ جس نے کرہ ا رض پر پاکستان پاکستان جیسی دھرتی ماں ھمیں عطا کی۔ اسکے بعد قائد اعظم محمد علی جناح، بانی پاکستان اور انکے تمام بڑے اور چھوٹے ساتھیوں کی روحوں پر لاکھوں کروڑوں بار دعا اور رحمتیں۔ پھر ان لاکھوں شہیدوں کو سلام کی جنہوں نے ھمیں اس کے قابل بنایا کہ ھم پاکستانی کہلانے لگے۔ دنیا میں ھر چیز سے بڑھ کر ھماری صرف اور صرف ایک ھی نہ صرف پہچان بلکہ قیمتی دھڑکن، سانسیں، سوچ، جذبہ، محبت، آزادی، امید، نظریہ، خزانہ، پیارا، خون، جان، دوستی اور مقدس ھے۔ پردیس میں بیٹھا ھر پاکستانی اپنی ایک ایک جنبش میں اس دھرتی ماں کو ایسے محسوس کرتا ھے جیسے اللہ پاک نے انکا صرف جسم وطن سے دور رکھا اور روحیں اور جان تو بس پاکستان میں ھی رکھ دی۔ ھم جو کچھ بھی ھیں اور چاھے کچھ بھی نہیں ھیں تو تب بھی ایک لفظ پاکستان ھمیں سب کچھ بنا دیتا ھے۔ تو کیوں نہ یہ کوشش کی جائے کہ اپنی اپنی حیثیت میں اپنے پیارے بلکہ اپنی جان سے بھی پیارے پاکستان کو کچھ نہ کچھ بہتر بناتے جائیں۔ کام مشکل نہیں لیکن میرا ایمان ھے کہ جب ایک پاکستانی کسی بھی کام کو کرنے کی ٹھان لیتا ھے تو اسکا وہ جذبہ اسے ضرور کامیابی کیطرف لیجاتا ھے۔ صرف اپنا جذبہ حب الوطنی ھر دم زندہ رکھنا لازم ھے باقی اللہ پاک سب ٹھیک کردیگا۔