مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقامی کمیونٹی کیلئے رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوان قابل فخر ہیں، سید اظہر حسین
مانچسٹر:مقامی کمیونٹی کیلئے رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوان قابل فخر اورقابل ستائش ہیں اس سے ایک صحت مند معاشرے کو تشکیل دینے کیلئے عملی اقدامات کو جامہ پہنایا جا سکتا ہے اور ان نوجوانوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے فائدہ مند تجربہ حاصل ہوتا ہے یہ باتیں ساتھ ساتھ کمیونٹی گروپ کے چیئرمین سید اظہر حسین شاہ نے رضاکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی ایک منعقدہ تقریب کے دوران کیں،انہوں نے کہا کہ رضا کارخدمات سر انجام دینے سے جہاں انسانیت کی خدمت ہوتی ہے وہاں پر ہم اپنے مذہب اسلام کو پھیلانے کا بہترین ذریعہ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ ہمار ا مذہب ایک دوسرے کی مدد اور خدمت کا درس دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو اہمیت دی جائے کہ ہمارے وہ حضرات جو کام وغیرہ نہیں کرتے اور انکے پاس فری وقت ہے تو پھر وہ ہماری سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمیونٹی کیلئے رضا کارانہ خدمات انجام دیں،آخر میں انہوں نے تمام رضا کاروں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے خدمات سر انجام دے کر انکا سر فخر سے بلند کیا اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل بھی موجود تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر