مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوامی تحریک اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی،پاکستان عوامی تحریک برطانیہ
لندن:پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے صدر ہارون خورشید راٹھور،سیکرٹری جنرل محمد ساجد ایڈووکیٹ،منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ افضل سعیدی،سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری،محمد نوید قادری،محترمہ فاطمہ مشہدی،محمد ریحان قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف غیر جمہوری،غیر آئینی اور غیر قانونی کریک ڈائون کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی انتخابات کے نتیجے میں حکومتی ایوانوں میں قبضہ گروپ اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان میں پر امن انقلاب کے سپاہیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ان پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جراتمندانہ اور بے باک قیادت میں محب وطن پاکستانی گزشتہ تیس سالوں سے اس یوم انقلاب کے لئے جدو جہد کر رہے تھے اب جب ہمارا کاروان انقلاب منزل کے قریب تر پہنچ چکا ہے تو ان گیدڑ ببکیوں سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا،عوامی تحریک کے کارکن پاکستان بھر میں اسٹیٹس کے حصہ داروں کی ظالمانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کسی بھی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم یہ جنگ آنے والے نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے لڑ رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایک مستحکم و مضبوط معیشت کے ساتھ ساتھ اندرونی و بیرونی طور پر محفوظ،پر امن اور جمہوری پاکستان ان کا نصیب ہو ،پاکستان عوامی تحریک اپنے قائد ڈاکٹر قادری کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔