مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
غلطی سے ریل کی پٹری کراس کرنے کی کوشش میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جان بحق
لوٹن ... ( شیراز خان سے) 17سالہ کنول رضا بٹ گاڈ سٹون ریلوے سٹیشن نزد ر یڈہل سرے چاند رات کو اچانک حادثے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ دردناک اور المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کنول رضا گاڈسٹون کے ریلوے سٹیشن سے ایلڈرشارٹ اپنے والدین کے پاس عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے آنا چاہتا تھا۔سٹیشن پر کوئی مددگار یا اس کی ہیلپ کے لئے کوئی ریلوے کا ملازم موجود نہیں تھا اسے شاید یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ٹرین کس پلیٹ فارم سے ایلڈرشارٹ جارہی ہے اور اسی افراتفری میں اس نے غلطی سے ریلوے کی پٹری کراس کرنے کی کوشش کی اس دوران اسے بجلی کا کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کے والد امجد پرویز بٹ جن کا آبائی شہر ڈسکہ سیالکوٹ ہے اور وہ ایلڈرشارٹ میں مقیم ہیں کا کہنا تھا کہ کنول رضا بٹ کی موت سے ان کے ہنستے بستے گھر کا ایک روشن چراغ گل ہوگیا اور عید والے دن گھر میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ کنول رضا نے حال ہی میں اے لیول پاس کرلیا تھا۔ کنول رضا کی تدفین فانبرا کے قبرستان میں کردی ہے۔ حافظ اسرار احمد نے نماز جنازہ پڑھائی۔ سابق میئر کونسلر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پورے ایلڈرشارٹ کی مسلمان کمیونٹی اس دردناک حادثے پر غمزدہ اور امجد بٹ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔